حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے دستخط مبارک سے منسوب قرآن کریم کے نسخے کی نمائش
جمعرات , 12/04/2014 - 5:58
نمائش
شیخ بہائی ؒ کے وقفنامہ کے ساتھ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے دستخط مبارک سے منسوب قرآن کریم کا نسخہ حضرت امام موسی ٰ کا ظم علیہ السلام کے موضوع پر گرانقدر خطی اور مطبوعہ کتب کے ایک گنجینے کے ہمراہ آستان قدس رضوی کے مرکزی کتابخانے میں ایک علمی و ثقافتی نمائش میں رکھاگیاہے۔
آستان قدس رضوی کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے کتابخانوں ، عجائب گھروں اور اسناد و دستا ویز ات کے مرکز کے بین الاقوامی معاملات اور تعلقات عامہ کے سربراہ نے یہ مطلب بیان کرتے ہوئے کہا: اس نمائش میں قرآن کریم کا ایک خطی اور منفرد نسخہ جو حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے دستخط مبارک سے منسوب ، خط کوفی میں اور ہرن کی کھال پر شیخ بہائی کے دستنویس وقفنامے کے ساتھ ہے، لوگوں کے دیکھنے کے لیے معرض دید میں رکھا گیا ہے۔
جناب محمد جواد قوی نے کہا: ‘‘ زیارات ، المظاھرہ، منھاج الصادقین، مدینۃ المعاجز ، شرح اربعین اور روضۃ الشہداء اس نمائش میں رکھی جانے والی خطی کتب میں شامل ہیں ۔
انہوں نے اس نمائش کے سنگی مطبوعہ آثار جیسے چہل حدیث ، ید بیضاء، بدائع الانوار اور ناسخ التواریخ کا ذکر کرتے ہوئے اظہار کیا : اس نمائش میں مطبوعہ کم نظیر کتب حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موضوع پر لوگوں کے لیے رکھی گئی ہیں ۔
آقائے قوی نے یہ مطلب بیان کرتے ہوئے کہ اس ادارے کی جانب سے ۵۰ سے زیادہ تخصصی اور عمومی کتابخانوں کی تشکیل ملک میں کتاب خوانی کی ثقافت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ کو ظاہر کرتی ہے؛مزید کہا: آستان قدس رضوی کے کتابخانوں ، عجائب گھروں اور اسناد و دستاویزات کے مرکز کا یہ ادارہ ۲۳ ملین اطلاعاتی و معلوماتی منابع رکھنے کے ساتھ عالم اسلام کے ایک اہم علمی مرکز میں شمار ہوتا ہے جس کے بعض بے نظیر منابع جیسے خطی کتب ،تاریخی اسناد،قدیمی مطبوعات اورسنگی مطبوعہ کتب ،نسخہ شناس ، ایران کے تاریخ میں متخصص افراد ، مشرق شناس، اسٹوڈنس اور علمی ، ثقافتی ہنری اور تاریخی آثار سے ذوق اور دلچسبی رکھنے والوں کے لیے یہاں قابل دید ہیں۔
قابل ذکر ہےکہ حضرت امام موسی کا ظم علیہ السلام کے موضوع پرسنگی مطبوعہ کتب اورقدیمی دست نویس نسخے ۸ آذر ماہ سے ۱۵/۹/۱۳۹۳ ھ ۔ ش تک صبح اور عصر کے وقت آستان قدس رضوی کے مرکزی کتابخانے میں ثقافتی ومعنوی آثار کا ذوق رکھنے والے افراد کے لیے نمائش کی صورت میں موجود ہیں۔