آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے مدیر نے خبر دی؛

آستان قدس رضوی دنیائے اسلام کے 160 ثقافتی مراکز سے مرتبط ہے

جمعرات , 01/25/2018 - 11:32
آستان قدس رضوی دنیائے اسلام کے 160 ثقافتی مراکز سے مرتبط ہے
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے مدیر نے کہا:اس وقت آستان قدس رضوی دنیائے اسلام کے 160ممالک کے 1500 ثقافتی مراکز کے ساتھ ایمیل کے ذریعہ رابطہ میں ہے اور ان کو تبلیغی پروڈیکسز ارسال کرتا رہتا ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے مدیر نے کہا:اس وقت   آستان قدس رضوی دنیائے اسلام کے 160ممالک کے 1500 ثقافتی مراکز کے ساتھ ایمیل  کے ذریعہ رابطہ میں ہے اور ان کو تبلیغی پروڈیکسز ارسال کرتا رہتا ہے۔
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے اس سلسلے میں کہا: اس ادارے کی ایک سرگرمی و سیاست یہ ہے کہ جو زائر بھی کسی بھی ملک سے زیارت کے لیے مشرف ہوتا ہے اس کا ہمیشہ کے لیے آستان قدس رضوی کا رابطہ کرادیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا: لہذا یہ افراد  چاہیں تو ایمیل کے ذریعہ رابطہ میں رہیں اور ان کے ایمیل ہمارے پاس محفوظ رہتے ہیں اور پورے سال ثقافتی پروڈیکسز ان کے پاس ارسال کیے جاتے رہتے ہیں۔
ہاشمی نژاد نے کہا: اس وقت اس ادارے کا دنیاکے160 ممالک سے 1500 اسلامی مراکز سے رابطہ ہے اس طرح کہ پورے سال مختلف مناسبتوں پر جیسے عید نوروز ، عشرہ کرامت ، ماہ صفر کا آخری عشرہ ، عید سعید غدیر خم اور دیگر مناسبتوں پر ان کے پاس ثقافتی پروڈیکسز ارسال کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی: ثقافتی پروڈیکسز کے ارسال کی صورت میں کہ جو ایمیل کے ذریعہ ارسال ہوتے ہیں تمام افراد کو ہر ہفتہ کوئی نہ کوئی مناسب پروڈیکس ارسال کیا جاتا ہے اور مخصوص ایام میں ہر روز یہ پروڈیکسز ارسال ہوتے ہیں اور ہم بھی ان لوگوں کی جانب سے اچھی طرح گرم جوشی کے ساتھ استقبال  کے شاہد ہیں۔
ہاشمی نژاد نے تذکر دیا: ان مراکز کی آراء و تجاویز کے مطابق،آستان قدس رضوی کی جانب سے  ارسال شدہ ثقافتی پروڈیکسز ان اداروں میں بہت معتبر اور اعتقادی لحاظ سے بہت زیادہ احترام کے قابل ہوتے ہیں۔
انہوں نےتاکید کی: یہ مراکز دنیا کے مختلف ممالک جیسے سوئیس، جاپان، فرانس وغیرہ اور یورپ و ایشیاء کے اکثر ممالک  میں ہیں  اور ان میں عمر کے لحاظ سے مختلف  لوگ شامل ہیں کہ جن کے ذریعہ مکمل معاشرے میں تبلیغ کا راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے۔