اقتصادی خصوصیات
ہفتہ , 12/28/2019 - 11:48
مشہد

زرعی پیداوار:
مشہد مقدس زراعت کے لحاظ سے اپنا خاص مقام رکھتا ہے۔زرخیز زمینوں کی وجہ سے اس میں انواع و اقسام کی فصلیں  کاشت کی جاتی ہیں،حال حاضر میں غلات اور پھلوں کی کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے مشہد مقدس ایران کے بہترین زرعی علاقوں میں شمار ہوتا ہےلیکن مجموعی طور پر اس میں کھتیا باڑی اور زراعت خود کسانوں کی محنت اور زراعتی انداز سے وابستہ ہے۔
مشہد مقدس اور خاص طور پر اطراف کے پہاڑوں کے دامن میں جو،دیمی گندم اور تربوز زیادہ اور اچھی کیفیت میں کاشت ہوتے ہیں،مختصر یہ کہ مشہد مقدس  اور اس کے اطراف کی اہم مصنوعات درج ذیل ہیں:
۱۔ صنعتی نباتات میں روئی،کرچک(کیسٹر)،تل اور زیرہ۔
۲۔ معطرخوشبودار نباتات میں گلاب اور مختلف طبی جڑی بوٹیاں
۳۔ پھل دار درختوں میں سیب،اخروٹ،خوبانی،چیری،ناشپاتی،انگور اور خاص طور پر مشہد مقدس کے آڑو مشہورو معروف ہیں۔
۴۔ مختلف مصنوعات جن میں مختلف سبزیاں،آلو،ٹماٹر،چقندر(گذشتہ چند سال پہلے جب مشہد مقدس میں چینی بنانے  کارخانہ بنا  تو اس وقت سے چقندر کی کاشت زیادہ ہو گئی)فراوان  مقدار میں کاشت ہوتی ہیں۔
۵۔اناج  میں چنے،مسور،لوبیا وغیرہ۔
اور اس کے علاوہ مشہد مقدس کا خربوزہ بھی ایران میں معروف ہے۔

ڈیری پروڈکٹس:
مشہد مقدس اور اس کے اطراف میں پالتو حیوانات  میں معمولابھیڑ،بکری اور گائے وغیرہ کی پرورش کی جاتی ہے ۔ دودھ سے بننے والی مصنوعات  فراوان ہیں جن میں گھی،پنیر(چیز)اور کشک وغیرہ شامل ہیں۔کھال اور ریشم بھی اس علاقہ کے مالدار لوگوں کی ثروت کا منبع ہے۔

اہم الفاظ :