آستان قدس رضوی کے متولی کا اعلان
آستان قدس رضوی کی دوکانوں اورتجارتی مراکز کے کرائے اپریل کے آخرتک معاف اور مشہد کے مضافات میں اشیائے خوراک اور ادویات کے پچاس ہزار پیکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں
سوموار , 03/16/2020 - 12:57
حرم مطہر رضوی کے متولی نے آستان قدس رضوی کی ملکیت والے تجارتی مراکز اور دوکانوں کے کرائے اپریل کے آخر تک معاف کردینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مشہد کے مضافاتی علاقوں میں اشیائے خوراک اور طبی ساز وسامان و دواؤں کے پچاس ہزار پیکٹس لوگوں میں تقسیم کئے جارہے ہيں

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران، ملک میں کرونا وائرس کی وبا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ملک کے تمام نیک و ہمدرد ، خیرخواہ اورمتدین عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کا خیال رکھیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے پھیلنے کے بعد کچھ افراد بے روزگار ہو گئے ہیں اور وقتی طور پر اپنے کاموں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بدقسمتی سے روزانہ کی بنیاد پر محنت و مزدوری کرنے والے لوگ  اپنی اس مختصر سی آمدنی سے بھی محروم ہوگئے ہیں اس لئے میں اپنے تمام مخیّراور ہمدرد ہم وطنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ معاشرے کے ایسے افراد پر خاص توجہ دیں اور ان کی مدد کریں      
حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں آستان قدس رضوی کے خصوصی اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: ہم یہاں آستان قدس میں اپنا فرض سمجھتے ہيں کہ اپنے وسائل و ذرائع کے مطابق  اور حسب توفیق عوام کی مدد کے لئے آگے بڑھیں  خواہ وہ مالی مدد کے سلسلے میں ہو یا حفظان صحت اور طبی میدان میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم  آستان قدس رضوی  کے تمام وسائل تک عام لوگوں کی رسائی کو ممکن بنا ئيں گے    
انہوں نے آستان قدس رضوی کے تجارتی مراکز اور دوکانوں کے مارچ اور اپریل 2020 عیسوی کے کرایوں کو معاف کردینے کو اس سلسلے کے اقدامات میں سے ایک بتایا  اور  کہا کہ جو لوگ بھی آستان قدس رضوی سے وابستہ تجارتی مراکز اور دوکانوں کے کرایے دار ہیں ان سے ان دو میہنے کے کرائے بالکل نہيں لئے جائيں گے  
انہوں نے کہا: معیشتی پیکٹیس میں غذائی اشیاء ہوں گی جو حاجتمندوں کو مشہد  کے آس پاس کے علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ان 50 ہزار پیکٹوں  کی کل مالیت ایک سو ارب ریال ہے۔ یہ  امداد عوام کو ایسے خاص حالات میں دی جارہی ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ یہ امداد آئندہ بھی انہيں فراہم کی جائيں گي 
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ فی الحال امام رضا (ع) اسپتال کو جہاں کرونا کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے، ہم نے تقریبا" ایک لاکھ ڈالر کی مدد دی ہے اور یقینا" اگر ضررت محسوس ہوئی تو ہم مزید مدد کے لئے   رقم فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے تحت چلنے والی دوا ساز کمپنیوں کے کارخانوں میں روزانہ 3 ہزار لیٹر جراثیم کش دوائیں تیار ہوکر نکل رہی ہیں۔ اسی طرح  روزانہ 40 ہزار ماسک بھی  بن کر نکل رہے ہیں۔ یہ ماسک بطور خاص مشہد کے پسماندہ علاقوں اور شہر کے مضافات میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے اقتصادی ادارے بھی اس میدان میں سرگرم ہوگئے ہیں اور جراثیم کو ختم کرنے کرنے کے لئے جراثیم کش دوائيں بنانے کی غرض سے تقریبا" ایک لاکھ لیٹر الکحل اور دس لاکھ ماسک کو درآمد کرنے کا بندوبست ہورہا ہے جسے پسماندہ علاقوں کے عوام میں بغیر کسی قیمت کے تقسیم کرنے کیا جائے گا۔ 
حجت الاسلام مروی نے  کہا کہ اس بات کے پیش نظرکہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے بنائي گئي قومی کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ ہر قسم کے اجتماع سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ یہ وائرس لوگوں کے اجتماع  کے ذریعے تیزی سے پھیلتا ہے۔ اس لئے ہم اپنے عزیز ہم وطنوں سے درخواست کررہے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت صرف انٹرنٹ یا ٹیلی ویژن کے چینلوں کے ذریعے سے کریں۔ کیونکہ ممکن ہے کہ اگر وہ مشہد پہنچ  بھی جائيں تو بھی شاید وہ حرم کی زیارت نہ کرسکيں   ۔ ہماری گزارش ہے کہ لوگ زیارت کا پروگرام ، ان حالات کے بہتر ہوجانے کے بعد بنائيں۔
 

ماخذ :