غیرملکی زائرین کے لئے اعمال شب قدر آن لائن ہوں گے
بدھ , 05/13/2020 - 2:04
آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے امور کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تینوں شب قدر کے مخصوص اعمال غیر ملکی زائرین کے لئے بارگاہ منور امام رضا علیہ السلام سے آن لائن نشر کئے جائیں گے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس بارے میں آستان قدس رضوی کے شعبہ غیرملکی زائرین کے انچارج حسن غلام پور نے بتایا کہ تینوں شب قدر کے فضیلتوں سے بھرپور اعمال کی اہمیت کے پیش نظر اور دوسری جانب بین الاقوامی زائرین کی ان حالات میں اور ان شبوں میں ہمارے یہاں کی اجتماعی تقریبات سے محرومی کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان اعمال کو ان کے لئے آن لائن نشر کرنے کا انتظام کیا ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس سال اعمال شب قدر کے اجتماعی پروگرام   انتہائی محدود پیمانے پر اورسماجی فاصلے کے اصولوں کی رعایت کرتےہوئے انجام دئے جارہے ہیں۔   
انہوں نے یہ بھی کہا: یہ مخصوص آن لائن اعمال امام رضا (ع) کی بارگاہ منور میں ١٩، ٢١ اور ٢٣ رمضان المبارک کی   شبوں میں تین بجے رات سے صبح ساڑھے چار بجے تک انجا دئے جائيں گے ۔ اعمال شب قدر کے دوران پہلے مداحان اہلبیت  سید کریم موسوی اور صلاح حدادی دعائے جوشن کبیر کی تلاوت کریں گے۔ بعد ازاں  آیت اللہ نجم الدین طبسی اور آیت اللہ حیدری تقریر اور سروں پر قرآن رکھ کر اعمال کرائیں گے۔ عرب زبان ناظرین کے لئے یہ اعمال "الکوثر" ٹی وی چینل سے نشر ہوں گے۔
غلام پور نے مزید کہا: عرب زبان مومنین کے لئے ایک پروگرام انسٹا گرام پر بھی بارہ سے ڈیڑھ بجے رات تک نشر کیا جائے گا جس میں ممتاز قاری اور اساتذہ شرکت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا  کہ غیر ملکی زائرین کے لئے مخصوص آن لائن پروگرام  
آذری زبان میں بھی نشر ہوں گے۔  جن میں حجت الاسلام فیروز انیسویں رمضان المبارک کی شب کو ایران کے وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شام کو تقریر کریں گے۔ یہ تقریر براہ راست انسٹا گرام پر نشر ہوگی۔  
  غیر ملکی زائرین کے امور  کے ادارے کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ شب بیست و یکم رمضان المبارک کو حجت الاسلام میکائیل زادہ آدھے گھنٹے کے لئے اردو زبان ناظرین اور سامعین کے لئے مجلس پڑھیں گے۔ اس مجلس میں شب قدر کی فضیلتوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی اور یہ مجلس انسٹاگرام کے چینل سے براہ راست (live) نشر ہوگی  imamrezaaz@
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کی اکیسویں اور تیئیسویں شب کو حجت الاسلام یونس عباس اوف آدھے گھنٹے کی لئے انسٹاگرام چینل پر اردو زبان ناظرین اور سامعین کے لئے مجلس پڑھیں گے جو اس چینل سے براہ راست (live) نشر کی جائے گی۔
 

ماخذ :