عالمی یوم قدس کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام
جمعرات , 05/21/2020 - 18:24
آستان قدس رضوی کے متولی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہدائے محاذ استقامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ فلسطین کی آج کی نوجوان نسل پہلے والی نسل کے مقابلے میں زیادہ بیدار و ہوشیار اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے زیادہ پرعزم ہے

آستان نیوز کے مطابق عالمی یوم قدس کی مناسبت سے  آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے پیغام کا مکمل متن یہ ہے 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
جمعہ الوداع کو عالمی یوم قدس اعلان کرنے کے امام خمینی کے تاریخی اقدام کو اکتالیس سال بعد مظلوموں خاص طور پر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی امنگ اور جذبہ بدستور زندہ اور پرنشاط ہے ۔  البتہ اس سال کا یوم قدس اپنے دامن میں ایک حسرت بھی لئے ہوئے ہے اور وہ سپاہ قدس کے شجاع و دلیر کمانڈر شہید جنرل  قاسم سلیمانی کا ہمارے درمیان نہ ہونا ہے جنھوں نے اپنے آخری مکتوب میں فلسطینی مجاہدین کو خطاب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فتح و کامیابی کی فجر و سفیدی سحر خدا وندعالم کی مدد و نصرت سے  نزدیک ہوگی ۔ جارح صیہونیوں کی موت اور ان کی نابودی  کی آوازیں سنائي دینے لگی ہيں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا وندعالم ہمیں توفیق دے کہ ہم آپ کے ساتھ آپ کی صفوں میں کھڑے ہوں اور   فلسطین کی راہ میں شہادت کی  ہماری آرزو پوری ہو "
حاج قاسم اس نورانی راہ میں شہادت کی اپنی آرزو کو پہنچ گئے اور اللہ کی مدد سے ان کی دوسری آرزو بھی یعنی بیت المقدس کی آزادی بھی قریب ہو گی 
سامراجی طاقتوں اور ساز باز کرنے والوں کی خواہشوں کے برخلاف آج کے دورکی فلسطین کی نوجوان نسل پہلے والی نسل کے مقابلے میں زیادہ بیدار و ہوشیار اور اپنے حقوق کی بازیابی  کے لئے زیادہ پرعزم ہے
غرب اردن میں صیہونیوں کے لئےعرصہ حیات تنگ کردیا جانا ، حماقت آمیز  اور شرمناک سینچری ڈيل منصوبے کے مقابلے میں استقامت کا اعلان اور سب سے بڑھ کر غزہ میں فلسطینی نوجوانوں کی ولولہ انگیز اور دلیرانہ استقامت ،  اپنی سرزمین ، غیرت اور شرف کا سودا نہ کرنے کے جرم میں( غزہ کے فلسطینیوں  کا )گذشتہ کئی برسوں سے زمینی ہوائی اور سمندری محاصر ےاور مستقل طور پر انہيں دی جانے والی ایذاؤں کے باوجود استقامت کا ناقابل تسخیر اور مضبوط قلعہ کا وجود میں آجانا،  اس عزم راسخ  اور اسلامی بیداری کا واضح نمونہ اور روشن مستقبل نیز منزل تک رسائی کی بشارت ہے 
جیسا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہےبیت المقدس کی آزادی اور غاصب و ستمگر صیہونیوں کے خلاف جد وجہد کی مقدس امنگ اور جذبہ  ہمیشہ مومن اور انقلابی نوجوانوں کے ایجنڈے میں شامل رہے گا       
اس وقت عالمی یوم قدس کے موقع پر جب ہر طرف کورونا کی بیماری پھیلی ہوئی ہے پوری دنیا کی حریت پسند اقوام بالخصوص ایران اسلامی کے غیور عوام اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی (حضرت امام خمینی رح)، شہدائے محاذ استقامت خاص طور پر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی یوم قدس کے موقع پر  ولی امرمسلمین عالم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے  اہم خطاب کو بغور سنیں گے ۔
سنصلی فی القدس بحول اللہ و توفیقہ ، انھم یرونہ  بعیدا و نریہ قریبا 
احمد مروی 
متولی آستان قدس رضوی 
 

ماخذ :