عشرہ کرامت کے دوران منعقد ہونے والے رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے مرکزی پروگراموں کی تفصیلات
اتوار , 06/21/2020 - 23:33
رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے فاؤنڈیشن کے سات اداروں یعنی سماجی خدمات ، خدمت رضوی مراکز ، خاندانی امور کے مرکز ، مرکزمشاورت ، ادارہ جوانان ، کھیلوں کے ادارے اور ادارہ اوقاف زائر رضوی کے زیراہتمام ہونے والے مرکزی پروگراموں کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے

 رضوی کرامت فاؤنڈیشن  کے سربراہ  محمد حسین استاد آقا نے عشرہ کرامت کے حوالے سے آستان نیوز سے گفتگو کی اور رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے تحت سات اداروں کے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ  ایران کے دور دراز کے علاقوں میں  آستان قدس رضوی کو عشرہ کرامت کی تقریبات  اور دیگر پروگراموں  کو منعقد کرنے کے حوالے سے   پیش پیش ہونا چاہئے ۔ اسی مقصد کے تحت رضوی کرامت فاؤنڈیشن   خدمت  رضوی   مراکز کے ساتھ مل کر ملکی سطح پر مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ 
پروگراموں کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں  نے  کہا کہ عشرہ کرامت کے دوران شہدائے سلامت(ہیلتھ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے شہداء) کو خراج  عقیدت  پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ’’زیر سایہ خورشید‘‘ نامی پروگرام کے تحت ان شہداء کے  گھروالوں  کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے گھروں میں   حاضر ہوں گے۔ 
  استاد آقا نے آستان قدس رضوی کے ادارہ امور جوانان کے مرکزی پروگرام کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ’’زیر سایہ خورشید‘‘ نامی پروگرام کے تحت مختلف عوامی  تقریبات اور جشن کا   انعقاد کیا جائے گا جن کے عناوین احسان اور نیکی کا موسم، موجودہ زندگی، حبیبان الھیٰ، کاروان عشق، انیس مہربان اور؛ بہ رسم ادب و آرام جان؛ ہیں  انہوں نے کہا کہ  یہ آستان قدس رضوی کے ادارہ جوانان  کا مرکزی پروگرام ہے جسے عشرہ کرامت کے دوران    منعقد کیا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے مرکز مشاورت  کے دو اہم اور مرکزی پروگرام ہوں گے جن ميں سے ایک پروگرام  ان مشاورین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے  جنہوں نے کویڈ ۱۹  کا مقابلہ کرنے کے  حوالے سے خدمات انجام دی ہیں    اور دوسرا پروگرام صوبائی مشاورتی مراکز سے ہماہنگی کر کے لوگوں کو مفت میں مشاورت فراہم کرنا ہے 
رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ  ملک  کی مختلف صنعتوں میں پیداواری  شعبوں میں سرگر م منتخب خواتین  کی قدردانی   ، شہیدوں کے اہل خانہ  سے  حرم مطہر کے  لئے  اعزازی خدام کی توانائیوں   سے استفادہ کرنا اور اس کے علاوہ عشرہ کرامت کی تقریبات  میں رضوی طرز زندگی کو متعارف کروانا وہ جملہ خصوصی  پروگرام ہیں جنہیں آستان قدس رضوی کے شعبہ  خواتین و خاندانی مرکز کی طرف سے منعقد کیا جائے گا۔ 
انہوں نے بتایا کہ رضوی خدمت کے مراکز کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں میں۴۵۰۰ نئے شادی شدہ جوڑوں کو پچاس لاکھ تومان تک جہیزخریدنے کی امدادی رقم قرض  کے طور پر دی جائے گی،مشہد مقدس کے نواحی علاقوں میں آٹھ جہادی ہیلتھ گروپس بھیجنا،ملک  کے سیلاب سے متاثرہ  علاقوں کے علاوہ دیگر دور دراز علاقوں میں خدمات فراہم کرنے والے ۷۰۰ فلاحی مراکزکا افتتاح  بھی  ایسے پروگراموں میں شامل  ہے   جنہیں رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات کے ادارے کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔  
 رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے سربراہ استاد آقا نے بتایا کہ جنوبی خراسان میں ۱۲ واٹر شیڈ منیجمنٹ پروجیکٹوں  کا افتتاح ،صوبہ لرستان کے چم مہر نامی دیہات میں سیلاب سے متاثرہ  افراد کے لئے ۳۴ گھروں پر مشتمل سوسائٹی کا افتتاح،صوبہ سیستان و بلوچستان کے دلگان نامی علاقے میں سیلاب سے متاثر ہ دیہاتوں کے لئے پانی  کی سپلائي لائن  کی تعمیر نو کے منصوبہ کا افتتاح، صوبہ گلستان کے سیلاب سے متاثر ہ   علاقوں میں مختلف خاندانوں کے لئے ۶۰۰ تعمیر کئے جانے والے مویشی فارموں کے افتتاح کے علاوہ صوبہ خوزستان کے سیلاب زدہ علاقہ شعیبیہ میں بھینسوں کی پرورش کے لئے ۴۰ مراکز کا افتتاح ان پروگراموں میں شامل ہے  جنہیں رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات والے ادارے کے تحت عشرہ کرامت کے دنوں میں انجام دیا جائے گا۔ 
انہوں نے مختلف  مذہبی   اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد، زائر سراؤں، زائر شہر اور راستوں پر قائم فلاحی مراکز پر زائرین و مجاورین کی میزبانی کو ادارہ اوقاف زائر رضوی  کے اہم ترین پرگراموں میں قراردیا   ۔  اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے کھیلوں کے ادارے کے  پروگراموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئےانہوں نے کہا کہ متعلقہ خدماتی مراکز میں اس ادارے کی جانب سے   عشرہ کرامت کے دوران جوانوں میں مختلف کھیلوں کے پروگراموں کا انعقاد   کیا جائے گا۔ 
رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پسماندہ علاقوں ،شہر کے نواحی علاقوں کے علاوہ خاص طور پر اولڈ ہاؤس اور یتیم خانوں میں عشرہ کرامت  کی خصوصی تقریبات  کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے علاوہ وبائی مرکز کویڈ۱۹ کے خلاف جنگ  کرنے والے ۸ فعال ورکز کو خراج تحسین پیش کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا یہ وہ  چند ایک پروگرام   ہیں جو  خدمت رضوی مراکز کی جانب سے منعقد کئے   جائیں گے۔ 
  استاد آقا نے گفتگو کے آخر میں اس بات پر  بھی تاکید  کی  یہ تمام پروگرام اور جشن حفظان صحت کے اصولوں  کی پاسداری  کے ساتھ اور متعلقہ حکام کےذریعے وضع کئے گئے قواعد و ضوابط اور اینٹی کورونا  نیشنل ہیڈکوارٹر    جانب سے  دی  گئي گائيڈ لائن کی بنیاد پر ہی منعقد ہوں گے