اردوزبان میں محفل مقاصدہ عالم آل محمد
جمعرات , 07/02/2020 - 11:45
فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے اردوزبان میں آن لائن محفل مقاصدہ عالم آل محمد کا انعقاد کیا گیا ہے جو حرم مطہر رضوی سے براہ راست نشر ہوگی

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛  اس   آن لائن محفل مقاصدہ میں   برصغیر ہندو پاک کے مشہور و معروف شعراء اپنے منظوم کلام پیش کریں گے   ۔  جو شعرائے کرام  اس محفل میں شریک ہورہے ہيں ان کے نام یہ ہيں" افتخار عارف  "علی عباس امید اعظمی"، رضا سرسوی"، آتش بلیاوی"، بیتاب ہلوری"، میرتکلم میر"، "میرحسن میر  ۔   
اس  آن لائن محفل مقاصدہ میں  شعرائے کرام حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور ان کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ  معصومہ قم  علیھا السلام  کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے   تاکہ برصغیر اور پوری دنیا  کے مؤمنین ،    کورونا وائرس کے  اس دور میں  حضرت کی بارگاہ میں آئے بغیر ہی  اپنے اپنے ملکوں میں  ہی رہ  کر  حضرت کے وجود معنوی سے رابطہ قائم کرسکیں اور آپ کے نورانی انوار و فیوضات سے مستفیض ہوسکیں۔
یہ محفل مسرت  بروز جمعرات 10 ذی القعدہ / 2 جولائی  2020 ایران کے وقت کے مطابق  رات 8:30 بجے  ، پاکستان کے وقت کے مطابق رات نوبجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے  حرم مطہر رضوی کے  صحن  انقلاب  سے نشر ہوگی 
قابل ذکر ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے   جشن  ولادت  کی مناسبت  سے یہ محفل سوشل میڈیا خصوصا یوٹیوب اور فیس بک کے ذریعہ اس ایڈریس imamrezaur  دیکھی اور سنی جاسکتی ہے 
 

ماخذ :