« سفر زیارت میں آداب و احکام شرعی» نامی کتاب کی اشاعت
جمعرات , 07/02/2020 - 22:31
عشرۂ کرامت رضوی کی مناسبت سے ادارۂ ارتباطات اسلامی اور آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین نے باہمی تعاون سے "سفر زیار ت میں آداب و احکام شرعی" نامی کتاب اردو زبان میں شائع کی ہے۔.

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس کتاب کو مختلف موضوعات میں تقسیم کیا گيا ہے جن میں حقیقی زائر کی خصوصیات، آداب زیارت، آداب سفر، احکام زیارت، احکام طهارت، حجاب، زیارت اور نذرکے مسائل کو بیان کیا گیا ہے۔  
اس کتاب کا ترجمہ ظهیر عباس مدنی نے کیا ہے اوراس کے 3 هزار نسخے اردو داں لوگوں کے لئے چھپ کر تیار ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی بنا پر چونکہ غیر ملکی زائرین مشہد نہیں آرہے ہیں، اس لئے شائع شدہ کتاب " سفر زیارت میں آداب و احکام شرعی" ڈاک کے ذریعے اردو داں عقیدت مندوں کو بھیجی جا رہی ہے۔ اس کتاب کا الیکٹرانیک نسخہ بھی سائٹوں پر لوڈ کردیا گیا ہے اور اس کے علاوہ حرم مطہر امام رضا (ع) کے ادارہ غیر ملکی زائرین میں رجسٹرڈ اردو زبان زائرین کو ایمیل کے ذریعے بھی اس کا نسخہ بھیجا جا رہا ہے۔ 
 

ماخذ :