آستان قدس رضوی کے مختلف اداروں کے اعلی عہدوں اور کمیٹیوں میں نئي تقرریاں
ہفتہ , 07/04/2020 - 18:30
فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایام ولادت باسعادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کے مختلف اداروں میں اعلی عہدوں اور کمیٹیوں میں نئي تقرریاں عمل میں آئي ہیں ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے الگ الگ حکمنامے میں حرم مطہر کے بورڈ آف ٹرسٹیز ، آستان قدس کے اوقاف کی اسٹریٹیجک کونسل ، آستان قدس کے اوقاف سے استفادے کی غرض سے بنائي گئي فاؤنڈیشن ، کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی انتظامی کمیٹی اور آستان قدس رضوی کی علمی اور ثقافتی کونسل کے ارکان کو مقرر کیا ہے 
آستان نیوز کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی نے محمد مہدی برادران کوحرم مطہر رضوی کے اعلی ڈائریکٹر کےعہدے پر مقرر کیا ہے۔ آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے اس حکمنامے میں کہا ہے کہ حرم مطہر رضوی کے اعلی ڈائریکٹر کو مستقبل کے روڈ میپ پر کام کرنے کے ساتھ  ساتھ حرم مطہر کے مختلف اداروں اور شعبوں کے لئے منظم اور صحیح منصوبے تیار کرنے ہوں گے اور زائرین کے لئے خدمت رسانی کے امور میں ہر طرح کی شفافیت کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہےکہ زائرین کے حقوق کو ہر حال میں مد نظررکھا جائے اس کے لئے وقف اور عطیات جیسے امور کو رواج دیا جائے اور واقفین کی نیت کے مطابق ہی وقف یا اوقاف سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے اپنے اس حکمنامے میں تاکید کی ہے کہ خدام اور اعزازی خادموں کے احترام کے اصول کو مزید مستحکم بنایا جائے اور اسی طرح حرم مطہر رضوی  کے منفرد اور غیر معمولی گنجینوں، میوزیموں اور ساتھ ہی اس مبارک آستانہ میں بروئے کارلائے گئے شاندار اور منفرد اسلامی فن معماری  کی ہر ممکن طریقے سے حفاظت کی جانی چاہئے 
آستان قدس رضوی کے متولی نے ایک اور حکمنامے میں حسن رنگرز کو آ‎ستان قدس رضوی کے متولی کے دفتر کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے 
حجت الاسلام مروی نے اسی طرح آستان قدس رضوی کے نائب متولی ، حرم مطہر کے اعلی ڈائریکٹر ، ایران کے حوزہ علمیہ کے سربراہ، ایران کے ادارہ اوقاف اور آستان قدس کے اوقاف سے استفادہ کرنے والی فاؤنڈيشن کے سربراہ نیز حجت الاسلام محمد باقر فرزانہ ، حجت الاسلام محسن قمی ، غلام علی حداد عادل ، محمد حسین صفار ہرندی ، علی کریمی قدوسی ، رضا مطلبی کاشانی اور انسیہ خزعلی کو حرم مطہر رضوی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کےارکان کے طور پرمقرر کیا ہے
آستان قدس رضوی کے متولی نے ایک اور حکمنامے میں محمد رضا مخبر دزفولی کو آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی کونسل کا رکن اور اس کونسل میں آستان قدس کے متولی کا مشیر مقرر کیا ہے جبکہ  حرم مطہر رضوی کے شعبہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ اور حجت الاسلام اعرافی ، حجت الاسلام علی اکبر صادقی رشاد ، حمید پارسانیا ، احمد واعظی ، مجتبی الہی خراسانی ، محمد مہدی مسعودی ، وحید جلیلی ، مجتبی بذرافشان مقدم ، محمدسعیداحدیان ، سید علی سرابی ، انجینیئر رضا دیشیدی اور صدیقہ خدیوی کو آ‎ستان قدس رضوی کی علمی اورثقافتی کونسل کے ارکان کے طور پر مقرر کیا ہے 
آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام مروی نے محمد مخبر دزفولی ، سید مسعود میرکاظمی ، سید حسن صفاریان ، عباس علی آبادی، محمد رضا فرزین ، محمد کافی ،علی اوتار خانی اور ابوالفضل خود مانی کو آستان قدس کے اوقاف سے استفادہ کرنےوالی فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہےاور ڈاکٹر محمد مخبرکو اس ٹرسٹ کا چیئرمین بنایا ہے 
حجت الاسلام مروی نے کرامت رضوی فاؤنڈيشن کا نیا سربراہ بھی مقرر کیا ہے جبکہ  کرامت رضوی فاؤنڈيشن کی انتظامی کمیٹی کے نئے ارکان کو بھی مقرر کیا  ہے
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کے متولی اوقاف کی اسٹریٹجیک کونسل ، آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی کونسل اور حرم مطہر کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے خود سربراہ بھی ہيں ۔ 
 

ماخذ :
اہم الفاظ :