دیہی علاقوں کے لیے پہلی اور جامع ڈیجیٹل لائبریری کاقیام
منگل , 09/15/2020 - 20:04
دیہی علاقوں کے لیے پہلی اور جامع ڈیجیٹل لائبریری کاقیام
آستان قدس رضوی کی کاوشوں سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام لائبریری نے ملک کے دہہی علاقوں میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے اپنے منصوبے کے تحت پہلی ڈیجیٹل لائبریری محمد آباد طبس نامی گاؤں میں قائم کردی ہے ۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ مقامات مقدسہ کے سربراہ نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کہ  محمدآبادطبس نامی گاؤں میں آستان قدس رضوی کے  میوزیم آرکائیو اور لائبریری آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈیجیٹل لائبریری تیار کی گئي ہے ۔
مہدی قاسم زادہ نے مزید کہا: اس سسٹم میں200 سے زيادہ مذہبی سافٹ ویئرز جیسے جامع الاحادیث، جامع التفاسیر، جامع روایت نور، نمایہ چھادہ معصوم اور دو کروڑ سے زیادہ مختلف علوم کے سافٹ ویئر کے علاوہ بہت سے دیگر موضوعات پر مقالے تھیسز اور مختلف علمی و سائنسی کانفرنسوں میں پیش کئے گئے مقالے اور مضامین الغرض دنیائے علم ودانش کے بیش بہا ذحیرے ڈیجیٹل شکل میں موجود ہيں 
 آستان قدس رضوی کے عہدیدار قاسم زادہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس ڈیجیٹل لائبریری کو ہمیشہ اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا کہا: اس لائبریری تک آستان قدس رضوی کی دیجیٹل لائبریری کی ویب سائٹ digital.aqr.ir  کے ذریعہ پوری دنیا میں دسترسی ممکن  ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ  محمدآباد طبس نامی گاؤں میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام ڈیجیٹل لائبریری آستان قدس رضوی کے ادارہ مقامات مقدسہ و اماکن متبرکہ کے تحت ہے کہ جو تقیبا 15 سال سے اہل علم کی خدمت انجاد دے رہا ہے۔
 

ماخذ :