کتاب " قواعد متشابہات لفظی در حفظ قرآن کریم" کی اشاعت
بدھ , 09/16/2020 - 11:59
کتاب " قواعد متشابہات لفظی در حفظ قرآن کریم"   کی  اشاعت
آستان قدس رضوی کے بہ نشر پبلیکیشن کی جانب سےکتاب " قواعد متشابہات لفظی در حفظ قرآن کریم" شا‏ئع ہو کر مارکیٹ میں آچکی ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حفظ قرآن کریم کا سلسلہ آغاز اسلام سے آج تک معصومین علیہم السلام کی ترغیب و تشویق سے اسلامی معاشرے کے مختلف لوگوں  کے درمیان جاری رہا ہے  اور حفظ قرآن  کے اس مقدس اور پسندیدہ عمل کو زیادہ سے زیادہ رواج   دینے  اور مستحکم بنانے  کے لئے    نئے نئے  اور مفید طریقے ایجاد کیے گئے اور پھر یہ بابرکت روش آج تک جاری و ساری ہے ۔
قرآن کریم کے حافظین    کے لیے حفظ قرآن    شروع کرنے سے پہلے جو چیز بہت ضروری ہوتی ہے  وہ  یہ کہ انہيں   قرآن کریم میں پائے جانے والے متشابہات اور قواعد کے بارے میں معلومات ہو اور اگر یہ بنیادی معلومات نہیں ہوں گی تو حفاظ کو قرآن کریم کو حفظ کرنے اور پھر حفظ کرنے کے بعد انہيں ذہن میں باقی رکھنے میں مشکلات پیش آئيں گي     ۔
کتاب " قواعد متشابہات لفظی در حفظ قرآن کریم" کلام وحی الہی کو حفظ کرنے میں ایک نیا دروازہ کھولتی ہے  جو قرآن کریم کے الفاظ کے متشابہ ہونے اور ان کو  یاد کرنے  کےقواعد و طریقوں کو بیان کرتی ہے ، یہ کتاب زیور طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آچکی ہے کہ جو اس سلسلے میں بہترین مددگار ہے اس  کے مؤلف فواز الحنین ہیں اور اس کا ترجمہ فارسی زبان میں حمید ایماندار نے کیا ہے ۔
اس کتاب میں قرآن کریم کے حفاظ ،اساتذہ، مربی اور علوم قرآنی  ميں دلچسپی  رکھنے والوں کو  متشابہات کے تعلق سے جو مشکلات پیش آتی ہيں وہ  اس   میں  بیان کئے گئے   قوا‏عد کے ذریعے بآسانی حل کی جاسکتی ہیں  
کتاب " قواعد متشابہات لفظی در حفظ قرآن کریم" ایک ہزار نسخوں   میں   شائع  ہوئی ہے اورملک  کے تمام پبلیشرز کے پاس موجود ہے اہل ذوق حاصل کرسکتے ہیں۔ 
 

ماخذ :