حجت الاسلام مروی کا آستان قدس رضوی کے ادارہ املاک و اراضی کا دورہ
بدھ , 09/16/2020 - 14:05
حجت الاسلام مروی کا آستان قدس رضوی کے ادارہ  املاک و اراضی کا  دورہ
آستان قدس رضوی کے متولی نے امام علی رضاعلیہ السلام کے حرم سے وابستہ ادارہ املاک و اراضي کا دورہ کیا اور اس موقع پر وہاں موجود ادارے کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ادارے کی سرگرمیوں اور ادارے میں عام لوگوں کے معاملات کے نمٹنانے اور اس سے متعلق فائلوں کا جائزہ لیا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے بدھ کو آستان قدس رضوی کے   موقوفات کو استعمال میں لانے والی فاؤنڈیشن کے سربراہ کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کےادارہ املاک و اراضي   کے وزٹ کے موقع  پر  ادارے کے  کارکنوں  اور مراجعہ کرنے والے افراد کے ساتھ  بھی ان کے  مسائل پر بات چیت کی۔
اس موقع پر مذکورہ ادارے  میں  مراجعہ کرنے والے بعض افراد نے آستان قدس رضوی کے اس ادارے کی جانب سے املاک و جائيداد کی خرید و فروخت کے معاملات  کو نمٹانے کے طریقہ کار    کے بارے میں شکایتیں بھی بیان   کیں    جس پر آستان قدس رضوی کے متولی نے ان کی فائلوں  کا دوبارہ   جائزہ لینے کا حکم دیا۔ 
حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کم سے کم وقت میں  معاملات کو  نمٹانے کی سخت ہدایات جاری کرتےہوئے    ا س ادارے میں اراضی اور جائیداد  کا معاملہ کرنے والوں کے   ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے اور موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ملازمین کی صحت وسلامتی کو  یقینی  بنانے  کے لئےہر طرح کی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا۔ 
حجت الاسلام والمسلمین مروی نے آستان قدس رضوی کے ادارہ  املاک و اراضي کے سربراہ کو بھی حکم دیا کہ    صحیح طرح    سے فائلوں کی جانچ پڑتال کی جائے  اور موجودہ  حالات  اور قانونی دفعات کو مدّ نظر  رکھتے ہوئے جہاں تک ممکن ہو لوگوں کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے میں مدد کی جائے۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے مذکورہ  ادارے کے امور کو ڈیجیٹلائز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ مراجعہ کرنے والے افراد کو بہتر طریقے سے سروس دینے میں تیز رفتاری سے کا م انجام پاسکے ۔ 
 

ماخذ :