نعیم رضوان سائٹ کے ذریعے امام رضا کے دستر خوان سے استفادہ کا موقع
جمعرات , 10/15/2020 - 8:10
نعیم رضوان سائٹ کے ذریعے امام رضا کے دستر خوان سے استفادہ کا موقع
امام رضا (ع) کے حرم مطہر کی سائٹ "نعیم رضوان" کے سرپرست حسین راست نژاد نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا : ماہ صفر کے آخری پندرہ روز میں " پروگرام رضوان " میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی قرعہ اندازی کے افراد کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور مجموعی طور پر ان ایام میں امام رضا علیہ السلام کے دو لاکھ تیس ہزار زائرین کے لئے دسترخوان کے متبرک کھانے تقسیم کئے جارہے ہيں

انہوں نے اس سلسلے میں جو تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور جو خدمات انجام دی جارہی ہیں، ان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے پھیلنے کے بعد زائرین کی بہتر دیکھ بھال کے پیش نظر،  امام رضا کے دسترخوان کی میزوں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 60 کردی گئی ہیں اور حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے میزوں کے درمیان فاصلہ بھی زیادہ کردیا گیا ہے۔ حضرت امام رضا (ع) کے مہمانوں کو ہر قسم کی خدمات کمترین وقت میں مہیا کرنے کے لئے خواتین و مرد خدام ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں۔
انہوں نے  کہا  کہ اس سال کی ابتدا سے ہماری سائٹ کا رابطہ وزارت داخلہ کی سائٹ سے برقرار کردیا گيا ہے اور اب ایرانیوں کی طرح غیر ملکی زائرین بھی امام رضا (ع) کے دسترخوان کا تبرک حاصل کرنے کے لئے اپنے نام رجسٹر کرا سکتے ہیں۔
راست نژاد کے مطابق:  ہر طرح کے انصاف کا خیال رکھتے ہوئے امام ہشتم (ع) کے تمام زائرین کے لئے اس بات کو ممکن بنادیا گیا ہے کہ وہ حرم مطہر کے دسترخوان   سے فیضیاب ہوسکیں ۔ اس سلسلے میں "رضوان" نامی اسکیم کے ذریعے یہ کوششش کی گئی ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان کے دعوت نامے منصفانہ طور پر لوگوں میں تقسیم ہوں  
انہوں نے نام کے رجسٹریشن کے طریقۂ کار کے بارے میں بتایا کہ اینڈروائڈ موبائل فون والے زائرین اپنے ٹیلیفون میں "رضوان" کا ایپ لوڈ کرکے اپنا موبائل نمبر رجسٹر کرسکتے ہیں ۔ اس نمبر کو قرعہ اندازی میں شامل کردیا جائے گا۔ یہ قرعہ اندازی ہر 10 منٹ  کے وقفے سے اس سسٹم میں  انجام دی جائے گی۔  
نعیم رضوان سائٹ کے سربراہ راست نژاد نے مزید بتایا کہ  ان ایام میں زائرین کو ایک ایس ایم ایس ،"دعوت نامہ" کے نام سے ملے گا، جس کے بعد وہ اس سائٹ پر اپنے چار ساتھیوں کے  قومی شناختی کارڈ نمبراور تاریخ پیدائش کے ساتھ ساتھ تبرک کے لئے مراجعہ کرنے کی تاریخ اور اپنی پسند کی غذا کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زائرین اس کے بعد اپنا شناختی کارڈ لے کر "  نعیم رضوان نامی دفتر " میں جائیں گے جہاں ان کی شناخت کے مراحل طے ہونے کے بعد، کھانے کا ٹوکن دیا جائے گا جو زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کے لئے ہوگا۔ نیز ہر زائر کو اپنے ایرانی شناختی کارڈ پر ہر تین سال میں صرف ایک بار قرعہ اندازی میں شریک ہونے کی اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے اس دسترخوان  سے استفادہ کرنے کی اجازت ہو گی۔
راست نژاد نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کے پاس اینڈروائڈ موبائل نہیں ہیں اور ان کے پاس صرف معمولی موبائل ہیں ، وہ ٹیلی فون نمبر 8800 پر 3 کا عدد ایس ایم ایس کریں تو ان کے پاس ایک جوابی ایس ایم ایس قرعہ اندازی کے بعد آ جائے گا اور یوں وہ بھی اس تبرک کی قرغہ اندازی میں شریک ہوکر تبرک حاصل کرنے کے حق دار ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید   بتایا کہ ایس ایم ایس ملنے کے بعد زائرین کسی بھی دن 8 بجے صبح سے لے کر رات 8 بجے تک صحن غدیر میں واقع"   نعیم رضوان دفتر " یا پھر مقبرہ شیخ محمد عارف (پیر پالان دوز) کے کمرہ نمبر پندرہ  میں  جاکر شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ (غیر ملکی زائرین معتبر پاسپورٹ یا مہاجر کارڈ ساتھ لائیں)۔ اس کے بعد ان کے لئے دوپہر یا رات کا کھانا ، دن اور مربوطہ تاریح کے ساتھ ریزرو کیا جائے گا اور دعوت نامے کا ٹوکین ان کے حوالے کردیا جائے گآ۔

ماخذ :