حرم مطہر رضوی کے ساتھ ویڈیولینک کے ذریعے دو ہسپانوی خواتین دین اسلام سے مشرف
جمعہ , 10/16/2020 - 11:49
اسپین کی دو خواتین ویڈيو لینک کے ذریعے آستان قدس رضوی سے رابطہ برقرار کرکے دین اسلام سے مشرف ہوئيں

آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے امور کے ادارے کے سربراہ  سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے  آستان نیوز کے نمائندے  کو اس  خبر کی تفصیل بتا تے ہوئے کہا کہ    کورونا وائرس کے پھیلاؤ   اور پابندیوں کے باعث  غیرملکی زائرین کے لئے  مشہد مقدس اور  امام رضا علیہ السلام حرم رضوی میں حاضر ہونا  فی الحال ممکن  نہیں  ہے  اسی کے پیش نظر   مختلف چینلوں اور انٹرنیٹ  کے ذریعہ محبّان اہلبیت(ع) کے لئے متعدد تبلیغی اورمذہبی  پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حرم رضوی سے  نشر کئے جانے والے پروگراموں میں ہسپانوی  زبان میں بھی  پروگرام نشر ہوتے ہيں    اور   ان  دو نوں نوجوان خواتین نے  جو  طویل عرصہ سے اسلام کے بارے میں مطالعہ اور  تحقیق  کر رہی تھیں ، حرم مطہر رضوی کے پروگراموں سے متاثر ہو کر  ویڈیو لینک کے ذریعے حرم مطہر رضوی  سے براہ راست  رابطے کے دوران     دین مبین اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
  ہاشمی نژاد نے بتایا کہ ان دو ہسپانوی خواتین کے  علاوہ جو کہ اسلام کے بارے میں مطالعہ اور ریسرچ کر چکی تھیں متعدد دوسرے افراد بھی حرم مطہر رضوی سے  پیش کئے جانے والے  پروگرام سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف مائل ہوئے اور مسلمان ہو گئے۔
آستان قدس رضوی کے   غیرملکی زائرین کے  امور کے ادارے کے سربراہ  نے حرم مطہر  کے   تاثیر گذار پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اینٹرنیٹ کی دنیا میں تبلیغ کرنے کا نیا تجربہ حاصل ہوا جس سے نہ فقط مخاطبین کی کثیر تعداد کے ساتھ رابطہ اور تعلق قائم کرنے کا موقع ملا بلکہ اسی اینٹرنیٹ کے ذریعہ ناظرین  اور مخاطبین کے لئے تبلیغی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
  ہاشمی نژاد نے بتایا کہ کہ   ماہ  صفر کے آخری عشرے میں نبوی اور رضوی  تعلیمات اور  ثقافت کو فروغ دینے کے لئے متعدد تبلیغی پروگرام منعقد کئے  جارہے ہيں  جن میں   ویبینار،عزاداری اور نوحہ و ماتم  اور مجالس کے پروگرام شامل ہيں   جنہیں مختلف چینلوں  سے نشر کیا  جارہا ہے ۔

 

ماخذ :