بارگاه عالم آل‌ محمد عزائے خاتم النبیین میں غرق
جمعہ , 10/16/2020 - 16:00
سيدتان إسبانيتان تعلنان إسلامهما عبر اتصال حي ومباشر مع الحرم الرضوي الطاهر
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم رحلت اور شہادت کے موقع پر امام رضا (ع) کے حرم مطہر کی فضا پوری طرح سوگوار و عزادار ہے

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اٹھائیس صفر خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفی (ص)  کی رحلت جانگداز اور کریم اہلبیت ، امام حسن مجتبی (ع) کی مظلومانہ شہادت کے دن صبح سے ہی امام رؤف کے مجاور وزائر، غم و اندوہ میں ڈوبے ہوئے دلوں کے ساتھ عالم آل محمد کی بارگاہ منور میں حاضر ہوئے تاکہ اپنے اس امام غریب (ع) کو اس مصیبت عظمی پر پرسہ دے سکیں۔
امام رئوف حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام  کے خادموں نے اس سوگوار فضا میں حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری  کرتے ہوئے اگر بتی اور اسپند  کے دھوئیں سے حضرت ثامن الحجج (ع) کے زائرین کا استقبال کیا اور سبھی عزادار ، رحلت مرسل اعظم   (ص) اور شہادت حضرت امام حسن مجتبی (ع) کے سوگ میں، امام رؤف (ع) کے حرم کے ہر طرف سبھی صحنوں میں ملکوتی بارگاہ کے فرشتوں کے ہمراہ نوحہ خوانی اور سینہ زنی میں مصروف ہیں۔ اس دوران تمام خدّام اس بات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں کہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی پر پوری طرح سے عمل ہوتا رہے۔   
اہلبیت (ع) کے وہ عاشق جو رواں سال  کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے بعد سے بارگاہ منور رضوی کی زیارت سے محروم رہ گئے ہیں اور ان کے دل امام رضا علیہ السلام کی زیارت  کے لئے تڑپ رہے ہیں، انہوں نے بھی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے مختلف چینلوں کے ذریعے دور سے ہی اس بارگاہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا  اورمجالس کے پروگراموں سے استفادہ کیا
خاندان اہل بیت (ع) کے  شیدائيوں اور عاشقان رسول و آل رسول کے لئے اٹھائیس صفر رسول اکرم محمد مصطفی (ص) اور امام حسن مجتبی (ع) کے یوم رحلت و شہادت کے موقع پر حرم مطہر کے صحن جامع رضوی میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ہےاور نوحہ خوانی و سینہ زنی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے     
اس وقت پورا حرم رضوی سیاہ پوش و عزادار ہے اور امام علی بن موسی الرضا (ع) کے  حرم کے ہر صحن کے گوشہ و کنار سے نوحہ و  ماتم کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

 

ماخذ :