حضرت امام علی رضا(ع) کی شب شہادت کی مناسبت سے حرم رضوی میں مجلس خطبہ خوانی کا انعقاد
جمعہ , 10/16/2020 - 23:45
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ(ص) اور حضرت امام حسن مجتبیٰ (ع)کے یوم رحلت و شہادت کی شام اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے خطبہ خوانی کا قدیم اور روایتی پروگرام حرم مطہر کے صحن انقلاب میں منعقد ہوا ۔

آستان  نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے؛ خطبہ خوانی کا  پروگرام نماز مغربین کے بعد آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی اور حرم مطہر کے خدام  کی موجودگی میں صحن انقلاب  میں  منعقد کیا گيا ۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفظان  صحت کے اصولوں پر  سختی سے عمل درآمد کرنے کی وجہ سے خطبہ خوانی کے پروگرام  کو نہایت محدود انداز میں منعقد کیا گیا۔
خطبہ خوانی کے  اس پروگرام  کی ابتدا میں حاج ولی اللہ کلامی زنجانی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے سوز خوانی اور مرثیہ خوانی  کی    ۔   اس کے بعد آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے   مجلس خطبہ خوانی  کو خطاب کیا 
  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت  کی  مناسبت سے آستان قدس رضوی کے خدام  نے صحن انقلاب اسلامی کے اندر ہاتھوں میں  روشن شمعیں اٹھا کر مرثیے پڑھے اور نوحہ  وماتم کیا    اور شب شہادت کا مخصوص خطبہ پڑھا  ۔ یہ خطبہ   خداوند متعال کی ذات اقدس کی وحدانیت کی گواہی،پروردگار کی حمد و ثنا اور پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور آپ کی پاک و پاکیزہ آل پر درود سلام   پر مشتمل ہے۔  اس کےعلاوہ   خطبہ خوانی کے اس  پروگرام میں  شہدائے اسلام اور حضرت امام خمینی(رح) کی ارواح طاہرہ پر بھی درود و   سلام   بھیجا جاتا ہے اور رہبر   انقلاب اسلامی کی طول عمر اور صحت و تندرستی کی دعا بھی کی جاتی ہے  جبکہ   عزاداری کے ان ایّام کی مناسبت سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور امام عصر (عج) ارواحنا لہ الفداء کی خدمت میں تعزیت  بھی پیش کی جاتی ہے 
واضح  رہے کہ  کہ تین صدیوں سے ہر سال شب عاشور اور شب شہادت حضرت امام علی رضا(ع) کی مناسبت سے خطبہ خوانی  کا یہ  روایتی پروگرام اور مجلس عزا  حرم  مطہر رضوی میں منعقد ہوتی ہے   
 

ماخذ :