حرم مطہر رضوی میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس شام غریباں
ہفتہ , 10/17/2020 - 21:17
حرم مطہر رضوی میں حضرت امام علی رضا(ع) کی  شہادت کی   مناسبت سے مجلس شام غریباں
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مجلس شام غریباں اپنے مخصوص اور روایتی انداز میں حرم مطہر کے صحن انقلاب میں برپا ہوئي

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شام غریباں کی مجلس میں    آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی  اور بارگاہ رضوی کے  خدام  شریک تھے  جس میں ذاکرین اہلبیت  اور مرثیہ و نوحہ خوانوں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت  کے  مصائب  بیان کئے   اور نوحہ خوانی کی  ۔
نماز مغربین کے فوراً بعد مجلس شام غریباں کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس  میں حفظان صحت کے اعلان کردہ  سبھی اصولوں  کی مکمل طور پاسداری  کی گئی   ۔ حاج صادق آہنگران اور رضا آتشبار نے مجلس شام غریباں میں مرثیے اور  نوحے پڑھے  
ایک قدیم  روایت  کے تحت    ہر سال  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت  کی مناسبت سے   ماہ صفر کی آخری شام   حرم  کے خدام  ہاتھوں  میں شمعیں اٹھائے مشہد کے شہدا سکوائر   سے حرم رضوی تک  پیدل چل کر آتے تھے اور اس دوران   وہ  نوحہ و ماتم  بھی کرتے تھے اور اسی انداز میں وہ  حرم میں داخل ہوتے تھے    اور آخر میں تمام خدام صحن انقلاب اسلامی میں جمع  ہو کر مجلس شام غریبا ں برپا کرکے نوحہ  وماتم کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پابندیوں کی وجہ سے اس قدیم او روایتی مجلس شام غریباں کو خدام کی محدود تعداد کی شرکت سے ہی صحن انقلاب میں منعقد کیا گيا جبکہ   اور شہدا     اسکوائر   سے حرم تک کے پیدل کینڈل  مارچ  کا روایتی پروگرام منسوخ کردیا گيا   ۔
قابل ذکر ہے  کہ یہ قدیمی اور روایتی مجلس شام غریباں فقط    حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے دن  اور حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع  پر دو بار حرم مطہر رضوی میں منعقد کی جاتی ہے۔

 

ماخذ :