امام رضا علیہ السلام کے حرم میں جشن امین و صادق ( علیھما الصلوۃ)
منگل , 11/03/2020 - 16:00
   امام      رضا  علیہ السلام کے حرم   میں   جشن   امین و صادق   (  علیھما الصلوۃ)
پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیٰ(ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم امام علی رضا علیہ السلام کے نقار خانے نے نقارہ بجا کر اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کو اس بابرکت میلاد اور عید کی خوشخبری دی اور اسی مناسبت سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کو انتہائي خوبصورت انداز میں پھولوں اور روشنیوں سے سجایا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛   رسول  خدا  حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق(ع) کی شب  ولادت باسعادت کی  مناسبت سے  امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر  کو خصوصی طور پر روشنیوں ،قمقوں    اور پھولوں سے مزیّن کیا گیا،  اس  مبارک شب میں  حرم امام علی رضا علیہ السلام میں اہلبیت (ع) کے مداحوں نے  پیغمبر خداحضرت محمد مصطفی(ص) کی شان میں قصیدہ خوانی  کی  
حرم امام علی رضا(ع) کے امام خمینی(رہ) ہال میں مکمل طور پر ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ علیہ السلام کے میلاد کی مناسبت سے علامتی جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے پیغمبر خدا(ص)  کی سیرت پر بھرپور  روشنی ڈالی ۔ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص) اور امام جعفرصادق(ع) کی شب ولادت میں   آوای رضوان گروپ نے  بھی   اپنی قصیدہ  خوانی سے تقریب میں روحانی سماں باندھا   اور مہدی رسولی نے قصیدہ خوانی کی۔