رضوی ڈیجیٹل لائبریری کے زیادہ صارفین یورپ اور امریکا کے ہیں
ہفتہ , 11/14/2020 - 19:53
رضوی ڈیجیٹل لائبریری کے زیادہ صارفین  یورپ اور امریکا کے ہیں
آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے سربراہ نے کہا ہے کہ رضوی ڈیجیٹل لائبریری کے سب سے زیادہ صارفین ایران کے بعد فرانس ، امریکہ اور متحدہ امارت میں پائے جاتے ہيں

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق، علی ضرابی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز سے رضوی ڈیجیٹل لائبریری کی سرگرمیوں میں توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رضوی ڈیجیٹل لائبریری کا وزٹ کرنے والوں کی تعداد کا ذکر کیا اور کہا کہ   رواں ایرانی سال کے آغاز یعنی مارچ سے اکتوبر کے مہینے تک 87 ہزار سے زیادہ بار اس لائبریری کی ویب سائٹ کے صفحات کو کھولا گیا ہے اور انٹرنیشنل پیمانے پر محققین نے اس سے استفادہ کیا ہے ۔
انہوں نے ایران کے بعد آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری سے استفادہ کرنے والے صارفین کے بارے میں کہا کہ سب سے زیادہ صارفین کی تعداد متحدہ عرب امارات   پھر امریکہ اور اس کے بعد فرانس میں ہے ۔
ضرابی نے اسی طرح عراق، افغانستان، جرمنی، اردن ، برطانیہ اور رومانیہ کو بھی ان ملکوں میں شمار کیا کہ جہاں رضوی ڈیجیٹل لائبریری کے صارفین کی بڑی تعداد پائي جاتی ہے ۔
آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری تقریبا دس سال سے مصروف خدمت ہے اور ملک کی مشہور لائبریروں میں سے ایک ہے ، اس میں اب تک دسیوں لاکھ کتابوں کو ڈيجیٹل طریقے سے مرتب کیا جاچکا ہے۔ آستان قدس رضوی کی ڈيجیٹل لائبریری تک دسترسی حاصل کرنےکا ایڈرس ذیل میں موجود ہے
Digital.aqr.ir

ماخذ :