وزارت سیاحت و دستکاری مصنوعات اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط
اتوار , 11/15/2020 - 15:30
وزارت سیاحت و  دستکاری مصنوعات  اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط
کرامت رضوی فاؤنڈیشن اور وزارت سیاحت و ثقافتی میراث و دستکاری مصنوعات کے مابین تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کا مقصد آٹھ صوبوں میں ایسی خواتین کے لئے روز گار کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے جو گھر کی سرپرست ہيں یا جن کے گھرانوں کے سرپرست کام کرنے سے معذور ہیں

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مذکورہ معاہدے پر  دستخط کی یہ تقریب  کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر   محمد حسین استاد آقا نے اپنے خطاب  میں  غربت  اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے  آستان قدس رضوی  کی جانب سے  کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس آستانہ مبارکہ کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لئے وسیع پیمانے پر کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد کورونا سے متاثر افراد کے لئے جامع فلاحی پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ۔
گھرانوں کی سرپرست   خواتین  کے لئے  روز گار کی غرض سے  ۴۰۰ قرضوں کی  فراہمی
 کرامت رضوی فاؤنڈيشن کے سربراہ  نے    کہا کہ  اس   سلسلے میں ہمارا   ایک مقصد خاندان کی سرپرست  خواتین   کے لئے کاروبار کی فراہمی ہے ، وزارت سیاحت  و  ثقافتی میراث و دستی مصنوعات کے ساتھ طے پانے والے  معاہدے کی بنیاد پر ان افراد کے لئے یہ وزارت کاروبار کے مواقع فراہم کرے گی۔
انہوں  نے گھرانوں کی  سرپرست  خواتین  کے لئے ۴۰۰    قرضے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  مذکورہ  وزارت   کے تعاون سے یہ قرضے ایسی خواتین کو دیئے جائیں گے جن کی شناخت اس شعبے میں ہو چکی ہے تا کہ وہ  دستکاری کی صنعت     (ہینڈی کرافٹ)کی پیداوار کے لئے قدم اٹھا سکیں اور خود بھی خود کفیل ہو سکیں۔
 خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کے لئے منصوبہ بندی   کی ضرورت
کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ  استاد آقا نے اس  بات کا ذکرکرتے ہوئے  کہ دستی  مصنوعات کی تیاری کے بعد انہیں فروخت کرنے کی جگہ کا بھی سوچنا چاہئے کہا کہ کاروبار کی فراہمی پہلا  مرحلہ ہے دوسرے مرحلے میں خواتین کے توسط سے تیار ہونے والی اشیا ء  کی فروخت کے مواقع فراہم ہونا چاہئے کیونکہ موجودہ صورتحال میں مارکیٹ کی تیاری ممکن نہیں ہے اس لئے ان مصنوعات کو اینٹرنیٹ کے ذریعے فروخت کرنے کی منصوبہ بندی اور پلاننگ کی جائے۔
بے  سرپرست خواتین کی پیداواری مصنوعات کا آستان قدس رضوی خریدار
انہوں نے  کہا کہ یقیناً اس سلسلے میں ہم کچھ مصنوعات آرڈر کر سکتے ہیں کیونکہ آستان قدس رضوی اپنے تحائف کے لئے ہینڈی کرافٹ مصنوعات سے استفادہ کرتا ہے۔اس لئے ہم پیداوار کا کچھ حصہ خرید سکتے ہیں البتہ مصنوعات کی فروخت کے لئے باقاعدہ وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
اوسطا دو    ارب ریال کے ساتھ 400 قرضوں کی  فراہمی
  استاد آقا نے گھرانوں  کی سرپرست  خواتین  کو دیئے جانے والے قرضوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قرضے ایک کروڑ سے تین کروڑ تومان تک ہیں جنہیں چارسو بے سرپرست خواتین  کو دیا جائے گا۔ ان قرضوں کو جس بینک کے ذریعے دیا جائے گا وہ بھی  منتخب  ہو چکا ہے اور اسکی  شرائط بھی سخت نہیں ہیں  
موجودہ ملازمتوں کو برقرار رکھا جائے
 ایران کی وزارت  سیاحت   و ثقافتی میراث   اور دستکاری  کی صنعت    کے نائب وزیر    پویا محمودیان نے بھی گھرانوں کی سرپرست خواتین    کو کاروبار فراہم کرنے کے سلسلے میں   کہا کہ ہمارا مقصد جدید کاروبار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موجودہ کاروبار اور ملازمتوں کا برقرار رکھنا ہے کیونکہ بہت سارے افراد جو اس وقت خاندان کے سرپرست   ہیں  کورونا وائرس کی وجہ سے  ا ن کا کارو بار بند ہوچکا  ہے  یا انہیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے    ۔اس لئے ہمارا ایک ہدف یہ ہے کہ موجود ملازمتوں اور کاروبار کو برقرار رکھا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ  دستکاری  کی صنعت   میں ہمارا  ٹارگیٹ    ۷۵ فیصد خواتین ہیں جن میں زیادہ تر خواتین خاندان کی سرپرست  ہیں اس لئے اس سلسلے میں ہم آستان قدس رضوی کے ساتھ بہت اچھا تعاون کر سکتے ہیں۔
دستکاری  مصنوعات کی فروخت کے لئے اینٹرنیٹی نمائشگاہ کا افتتاح
انہوں نے گھرانوں  کی  سرپرست خواتین   کے توسط سے تیار شدہ مصنوعات کی فروخت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کے یوم ولادت باسعادت کے  موقع پر اینٹرنیٹی نمائش  کا افتتاح کیا گیااور اکتیس صوبوں کے تمام صنعت کاروں نے اپنی اپنی مصنوعات   اس سیسٹم میں فروخت کے لئے نمائش  میں  کے لئے  رکھی   ۔

 

ماخذ :