آستان قدس کی جانب سے مختلف ثقافتی مراکز کو 36 ہزار کتابوں کا ہدیہ
جمعرات , 11/19/2020 - 8:36
  آستان قدس  کی جانب سے مختلف  ثقافتی مراکز  کو  36  ہزار کتابوں کا ہدیہ
آستان قدس رضوی کی لائبریری ، میوزیمز اور آرکائیو کی آرگنائزیشن کی جانب سے ہفتہ کتاب کے موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی مراکز اور اداروں کو ؛36 ہزار کتابیں ہدیہ کی گئي ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق    آستان قدس رضوی کی لائبریری ،  میوزیمز اور آرکائیو  کی  آرگنائزیشن  کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی  نے ان کتابوں کو ہدیہ کرنے کے تعلق سے منعقدہ  تقریب میں کہا کہ  مذہبی اور ثقافتی میدان میں  خدمت  آستان قدس  رضوی کی ترجیحات میں شامل ہے  اور یہ وہ  خدمت  ہے جس پر ہمیشہ رہبرانقلاب اسلامی اور آستان قدس کے متولی نے تاکید کی ہے   
انہوں نے اس  بات کا ذکر کرتے ہوئے  کہ ثقافتی   ترقی و پیشرفت  ہر معاشرے کی ترقی  کی بنیاد ہوتی ہے کہا   کہ جب تک ملک میں کتاب  خوانی  ایک ثقافت و کلچر  کی صورت میں رائج نہیں ہوگي    ،  اس وقت تک ثقافتی ارتقاء حاصل نہیں ہوسکتا، اس لیے کہ کتاب خوانی  ملک  میں علم و دانش    اور ثقافت   کی  بنیاد ہے    ۔
انہوں نے مزید کہا: اسلامی انقلاب کا اگلا   قدم   معاشرے کی تعمیر اور خود سازی سے عبارت ہے  اس لئے  ثقافتی ترقی  اور علم و تمدن کی توسیع بیحد ضروری ہے   
سید جلال حسینی   نے اسی طرح ثقافتی خدمات کے میدان میں آستان قدس رضوی کے کتابخانوں   اور  لائبریریوں کے کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا: آستان قدس رضوی  کے کتابخانوں میں ہمیشہ لوگ نادر  ونایاب کتابيں ہدیہ کرتے رہے ہيں  یا  دراز مدت کے لئے اپنی بیش بہا کتابیں امانت کے طور پر یہاں رکھواتے رہے ہيں   اس لحاظ سے یہ کتابخانے ہمیشہ عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے  ہیں ۔
 ان کا کہنا تھا کہ  حالیہ چند برسوں کے دوران    جبکہ مراجعہ کرنے والوں  اور کتابوں کے ضرورت مند لوگوں  کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، آرگنائزیشن نے اس ذمہ داری کو   سیار کتابخانے  یا    bookmobile   کے سپرد کردیا ہے تاکہ   یہ موبائل لائبریری    اپنی ذمہ داریوں  کے ساتھ  جس کے تحت وہ  اپنے ممبروں  کو  جن میں  نادار  ، غریب اور ضعیف ، نیز یونیورسٹیوں کے پروفیسرز و اساتذہ وغیرہ  شامل ہیں  کتابیں تقسیم کرتی  ہے،    ثقافتی  اور علمی مراکز تک  بھی ضرورت کی  کتابیں پہنچائے  ۔
قابل ذکر ہے کہ رواں ایرانی  سال کے پہلے نصف میں  تقریبا 30 ہزار کتابیں  آستان قدس کی جانب سے ہدیہ کے طور پر یا بطور  امانت    درخواست دینے  والے مراکز کو  ارسال کی جاچکی ہیں۔
 

ماخذ :