کتاب "خورشید کے ساتھ سفر" بنگالی زبان میں شائع
ہفتہ , 11/21/2020 - 7:30
کتاب "خورشید  کے ساتھ سفر" بنگالی زبان میں  شائع
آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے زیرنگرانی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زندگی کے موضوع پر ؛ کتاب "خورشید کے ساتھ سفر" بنگالی زبان میں شائع ہوگئی ۔

  اس بات کے پیش نظر  کہ  حضرت رسول اکرم کے اہل بیت اور آئمہ طاہرین علیہم السلام ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے لیے نمونہ عمل اور آئیڈیل رہے ہیں اور اپنی رفتار سے اہل ایمان کی صراط مستقیم کی جانب ہدایت فرماتے رہے ہیں؛ کتاب "خورشید  ( امامت  )  کے ساتھ سفر" حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور حالات زندگی سے ماخوذ ہے کہ جس کے مطالعہ سے خاندان رسالت  کی  سیرت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
یہ کتاب جناب محمد تقی فعالی نے تالیف کی  ہے  ، کہ جس میں معنوی زندگی ، ایمان کے آثار، آرام و سکون، اپنے اوپر اعتماد، گناہوں سے اجتناب، معرفت امام ، معاد و قیامت، نیک عمل، تقوی، اچھا اخلاق، بردباری، عبادت و بندگی، بخشش، دعا و مناجات وغیرہ جیسے  مطالب موجود ہیں۔
اسی طرح دینداری، خوش اخلاقی، گھرانے کے انتظام ، اقتصادی خصوصیات، کنبہ پروری ، بچوں کی  تربیت و پرورش   ، خدا پر بھروسہ، نیک اخلاق، ایک دوسرے سے اچھا برتاؤ،   اور حسن سلوک  نیز ایک دوسرے کو تحائف دینے  کے روحانی اور معنوی  فوائد    جیسے مطالب بھی   اس کتاب میں بیان ہوئے ہیں۔
کتاب"خورشید( امامت) کے ساتھ سفر"   2ہزار نسخوں میں  شائع ہوئی ہے اور بنگالی زبان  کے محققین  اور شائقین  اس  سے استفادہ کرسکتے ہیں     ۔

 

ماخذ :