حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے موضوع پر آڈیو کتب کی تیاری
ہفتہ , 11/21/2020 - 21:03
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے موضوع پر آڈیو کتب کی تیاری
آستان قدس رضوی پبلیکیشنز کے شعبہ بہ نشر کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ رواں سال کی ابتدا سے اب تک ۱۵۰ موضوعات پر کتابیں شائع کی گئيں

   بہ  نشر  کے سربراہ حسین سعیدی نے آستان نیوز کو آستان قدس رضوی کے  پبلیکیشنز  کی سرگرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں بہ نشرپبلیکشنز نے   اپنی کارکردگی کا  جائزہ لینے کے بعد اپنی   اشاعتی   کی سرگرمیوں کو تین اہم محور یعنی اسلامی تعلیمات،نظام ولایت اور ایرانی اسلامی طرز زندگی پر  استوار کیا  ۔آستان قدس رضوی پبلیکیشنز نے اس میدان میں اسلامی تعلیمات،سنت وسیرت معصومین(ع)،زندگی چہاردہ معصومین(ع)، اہلبیت اطہار علیھم السلام   اورآپ کے اعوان وانصار کی حیات طیبہ ،اخلاقی و معاشرتی تعلیمات، حرم شناسی،زائر اور زیارت کے آداب و ثقافت،اسلامی انقلاب کی ثقافت   کے علاوہ طرز زندگی جیسے موضوعات پر بہت         ساری کتابیں   تالیف و تصنیف ہو کر منظر پر آئيں 
انہوں نے رواں سال سے اب تک شائع ہونے والی ۱۵۰ کتب کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کتب میں ۶۹ کتب کا پہلا ایڈیشن تھا جن میں سے ۳۳  کتابین  بچوں اور نوجوانوں سے مخصوص  ہیں اور ۳۶  کتابیں  بالغ افراد کے لئے شائع  کی  گئيں  
انہوں نے بتایا کہ اس سال مجموعی اشاعت کا ۷۸ فیصد حصہ اسلامی تعلیمات،سنت و سیرت اہلبیت(ع)،انقلاب اسلامی کی ثقافت ونظریات  اور اسلامی  طرز زندگی کے موضوعات پر تھا ۔
کتب ’’بچہ ھای عاشورا(عاشورائی بچے)‘‘،’’یاران پیغمبر(ص)‘‘، ’’ادعیہ، زیارات،نمازیں،صلوات،اذکار،تعویزاور مناجات امام رضا(ع)‘‘،’’نہج البلاغہ کی دعائیں اور ستائیش‘‘،قرآن کریم حفظ کرنے کے عملی طریقے‘‘،’’منا کی بارش کا ایک قطرہ  ‘‘،’’میڈیا اور مواصلات کی فقہ‘‘،’’امام رضا(ع) و کرامت انسانی‘‘،  ایک  باسکٹ  انجیر توڑو ‘‘،’’حکایت ھای کمال(کمال کی داستانیں)‘‘،’’گنجینہ پند و حکمت   (ایرانی نصیحت کا خزانہ اور ایرانی حکمتیں)‘‘اور’’کارخونہ ساخت ایران(ایرانی فیکٹریوں کی پیداوار)‘‘ وغیرہ وہ جملہ   کتابیں  ہیں جنہیں اسلامی تعلیمات اور ایرانی اسلامی طرز زندگی کے موضوعات پر شائع کیا گیا ۔
اس کے علاوہ   اسلامی انقلاب  کی ثقافت و نظریات  موضوع پر’’بیداری‘‘، ’’روطہ‘‘،’’سندھای برای محاکمہ دوبارہ شیخ‘‘،’’سنگر غلاف ھا‘‘، ’’ پیر مرد و حوری‘‘ اور کتاب ’’باھمدیگر مہربان اند‘‘ اہم ترین کتابیں  تھیں    جنہیں اس پبلیکیشنز کے ذریعہ شائع کیا گیا۔ 
 حسین  سعیدی نے بتایا کہ ’’موقف‘‘،’’آبی ھا‘‘،’’در سال ھای دور‘‘،’’باد یمانی‘‘،’’روز برمی خیزد‘‘،’’اوسنہ گوھر شاد‘‘،’’دل اندروا‘‘ اور’’آواز آسمانی عشق‘‘ گذشتہ سال سے اب تک چند بہترین ناول ہیں۔
آستان قدس رضوی پبلیکیشنز نے رواں سال کے ’’قلم زرین‘‘اور’’ایثار و شہادت‘‘ کتاب فیسٹیولز میں ’’ہزار و شصت و پانصد‘‘ اور ’’پل جغاتو‘‘ کتاب میں ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ۔ 
  انہوں  نے بتایا کہ رواں سال میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت اور زندگی سے متعلق ۱۲ آڈیو کتب بھی تیار کی گئیں جن میں ’’راز آن بوی شگفت‘‘،’’صبح روز عید‘‘،’’باران دوشنبہ‘‘اور نشانہ ھا ، بچوں اور نوجوانوں کے لئے تھیں اور ’’آبی ھا‘‘،’’موقف‘‘ اور’’دعبل و زلفا‘‘ کو  بالغ قارئین کے لئے تحریر کیا گیا تھا۔ 
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ۱۷ مختلف عناوین پر دیگر آڈیوکتب ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں جنہیں آئندہ تین ماہ میں مارکیٹ میں لایا جائے گا  ۔ 
بہ نشر کے سربراہ  نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں بہ نشر پبلیکیشنز کی سایٹ کے  افتتاح کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کتاب کی مناسبت سے behnashr.razavi.ir سایٹ میں بعض تبدیلوں کے بعدافتتاح کیا گیا ۔
 بہ نشرپبلیکیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ سایٹ خاص طور پر دینی تعلیمات کےمطالب کی تیاری اور نشر کے لئے تیار کی گئی ہے۔

ماخذ :