آيت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر آستان قدس کے متولی کا تعزیتی پیغام
ہفتہ , 01/02/2021 - 15:22
آيت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر آستان قدس کے متولی کا تعزیتی پیغام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم عالم ربّانی،عظیم دانشوراور فقیہ مجاہد علامہ مصباح یزدی(رح) کے انتقال پر انتہائی افسوس کے ساتھ حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)،رہبر انقلاب اسلامی ، دینی مدارس (حوزہ علمیہ)آپ کے فاضل شاگردوں،دوست و احباب اور آپ کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

اس عظیم اور مخلص عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی فقہ، حکمت ، قرآن مجید کی تعلیمات اور اہلبیت عصمت وطہارت(علیہم السلام) کے مکتب کی ترویج و تبلیغ میں گزار ی۔ انقلابی اور علمی میدان میں مختلف شبہات کے مقابلے میں ہمیشہ اپنے روشن اصولوں کی پابندی،جرائت اور روشن فکری اس عمارِانقلاب کی   جملہ خصوصیات ہیں۔ اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کا عالمانہ اورمحققانہ دفاع اس عظیم دانشور اور عالمی دین کی بابرکت زندگی کا نمایاں پہلو ہے
مختلف  طرح کے طعنے  اور زبانی حملے  بھی     آپ کے ایمان ارادے کو ذرہ برابر بھی متزلزل نہيں کرسکے
خداوند متعال سے حضرت ثامن الحجج علی بن موسیٰ الرضا علیہ الاف التحیہ والثناء کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں اس جلیل القدر عالم ربّانی کے درجات کی بلندی اور رضوان الہی  کے لئے دعا گو ہوں  ۔ خداوند کریم لواحقین کو اس غم کو تحمل  کرنے  کا  اجر اخروی اور صبرعطا فرمائے۔
متولی آستان قدس رضوی
احمد مروی
۱۔۱۔۲۰۲۱