آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں عالم آل محمد نامی جامع تعلیمی سسٹم کی تقریب رونمائی
جمعرات , 01/14/2021 - 10:10
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں عالم آل محمد نامی  جامع تعلیمی سسٹم کی  تقریب  رونمائی
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانوں کے امور کے ادارے میں عالم آل محمد کے نام سے جامع تعلیمی سسٹم کی رونمائي کی گئي

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق   آستان قدس رضوی کے نو  جوانوں اور جوانوں  کے امورے کے ادارے   میں آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی، کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر  محمد حسین استاد آقا اور اسلامک  اوپن  یونیورسٹی کے شعبہ علوم انسانی و آرٹ کے سربراہ  حجت الاسلام والمسلمین عبد الحسین خسرو پناہ کی موجودگی میں جامع تعلیمی سسٹم  کی تقریب  رونمائی منعقد ہوئي
اس سسٹم کا مقصد  جو  کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے جوانوں کے امور کے ادارے  کی جانب سے شروع کیا گیا ہے  ایسے ڈھانچے کی تشکیل ہے جس  کے ذریعے اسلامی انقلاب کے لئے کیڈروں کی تربیت کی جاسکے  اور ساتھ ہی انقلابی،مومن اور جوان افراد کی تربیت کے حوالے سے رہبرانقلاب اسلامی  نے  جو  تاکیدات اور ہدایات ہیں ان کو عملی جامہ پہنایا جاسکے
اس سسٹم کے فوائد کی اگر  بات کی جائے تو اس میں پوری   جامعیت پائي جاتی  ہے اور ساتھ ہی مطالب اور اساتذہ،اینڈرائیڈ اپلیکیشن اور سایٹ سے بیک وقت استفادہ بھی اس کی خصوصیات میں شامل ہے  علاوہ ازیں  مرحلہ بہ مرحلہ ڈیزائنگ اورشرکاء کے مابین مقابلہ کا ماحول پیدا کرنا،ایڈمن کے ساتھ گفتگو کے ذریعہ مستقل طور پر ٹکنیکل سوالوں کے جوابات اورمسائل کا حل اور ان کے علاوہ تدریس کے ساتھ ساتھ مطالب  کے  حوالے سے سے بھی  اس سسٹم کے ذریعے جواب دیا جاتا ہے
 
جوانوں  اور نوجوانوں کو کہ جن کے لئے خاص طور پر یہ سسٹم بنایا گیا ہے  ’’بی نہایت‘‘نامی کورس میں شیعوں کے بنیادی عقائد  کی   تعلیم دی  جائے گی اور پھر اس کورس کو مکمل کرلینےکے بعد ان سے امتحان اور انٹرویو لیاجائے گا
اس سسٹم میں تربیتی اساتذہ کو کلچرل نیٹ ورک کے عنوان سے ’’سدید‘‘ نامی کورس کروایا جائے گا جس میں ’’جنسی تربیت‘‘،’’ صحافت  اور ذرائع ابلاغ کی تعلیم‘‘،’’غور و فکر کرنے کی صلاحیت‘‘،’’دین کا زندگی میں فائدہ‘‘ اور’’نوجوانوں اور جوانوں کی سیاسی تربیت‘‘ جیسے موضوعات سے آشنا ہوں گے۔
خواہش مند  حضرات و خواتین  جامع تعلیمی سسٹم عالم آل محمد(ع) کی سائٹ Edu.javanan.org پر جا کر تمام خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔