ایران اور  یورپ کے کارڈیولوجیسٹس کا ویبیناراختتام  پذیر
سوموار , 03/15/2021 - 8:16
ایران اور  یورپ کے کارڈیولوجیسٹس کا ویبیناراختتام  پذیر

ایران اور یورپ کے کارڈیولوجیسٹس یا ماہرین امراض قلب  کا بین الاقوامی ویبینار اختتام پذیر ہوگیا  
 یہ بین الاقوامی ویبینار رضوی اسپتال کے تعاون سے منعقد ہوا جس کے دوران ، چار لائیو آپریشن کئے گئے ، آٹھ ریکارڈ کئے گئے آپریشن دکھائے گئے اور امراض قلب کے ماہر ایک ہزار ملکی و غیر ملکی ڈاکٹروں  نے اس میں شرکت کی ۔ 
    آستان نیوز کے مطابق یہ کانفرنس رضوی اسپتال اور اٹلی کی ٹی او بی آئي تنظيم کے تعاون سے 26 فروری  اور 12 مارچ کو منعقد ہوئی جس کے دوران شرکاء نے اس شعبے میں تازہ علمی اور سائنسی تحقیقات سے آشنائي حاصل کی ۔ 

اٹلی میں دو انجیو پلاسٹی کے آپریشن کو لائیو دکھایا گيا ۔ 
    اس بین الاقوامی ویبینار کے دوسرے مرحلے میں یعنی 12 مارچ کو سی ٹی او کے سلسلے میں نئی تحقیقات سے آشنائي  حاصل کی گئي اور اٹلی میں   پینتالیس اور باون سالہ دو بیماروں کی انجیو پلاسٹی کے آپریشن کو براہ راست دکھایا گیا   ۔ 

اسی طرح ایرانی ڈاکٹروں کے ذریعے کئے گئے چار آپریشن کی ریکارڈنگ بھی ویبینار میں دکھائي گئي اور آپریشن میں استعمال کی گئي تکنیکوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ویبینار کے دوسرے دن  دل کے انٹرونیشن کے چار سو سے زائد ماہرین نے پانچ گھنٹے تک ویبینار کا مشاہدہ کیا اور اس اجلاس کے  تدریسی عملہ  میں ایران ، اٹلی ، جرمنی ، ہندوستان اور ترکی کے اساتیذ شامل تھے ۔
    واضح رہے کہ رضوی اسپتال گزشتہ تین برسوں سے ہارٹ سے متعلق  بین الاقوامی کانفرنس کا مشہد میں  انعقاد کرتا ہے جس میں دنیا بھر کے مشہور ہارٹ اسپیشلسٹ اور معروف تنظیموں کے اراکین شرکت کرتے ہيں   لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے یہ کانفرنس آنلائن منعقد کی گئي ۔