حضرت امام علی رضا(ع) کاجوانی میں مرجع دینی ہونا
منگل , 04/27/2021 - 16:25

امام رضا(ع) عالم جوانی ہی میں اس قدر علم و فضل کے مالک تھے کہ لوگوں کے مرجع دینی شمار ہوتے تھے اور لوگ اپنی دینی مشکلات کے حل کے لئے آپ (ع) کی خدمت میں حاضرہوتے تھے اور حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بھی لوگوں کو ان کی طرف رجوع کرنے کا حکم دیتے تھےاور فرماتے تھے :’’میرے بیٹے (علیؑ) کا تحریر کردہ  میرا تحریر کردہ ، ان کی بات میری بات اور ان کا بھیجا ہوا میرا بھیجا ہوا ہے، وہ جو کہیں وہی حق ہے۔
’’ابن حجر‘‘ جو کہ اہلسنت کے بزرگ علما میں سے ہیں کہتا ہے:’’کان یفتی فی مسجد رسول اللہ (ص) وھو ابن نیف و عشرین سنۃ‘‘ حضرت رضا(ع) مسجد نبوی میں فتوے دیتے تھے جبکہ آپؑ کی عمر مبارک بیس سال یا اس سے کچھ زیادہ نہیں تھی‘‘۔