زائرسرا اور زائرشہررضوی میں ہزاروں زائرین کے قیام کا انتظام
بدھ , 06/09/2021 - 9:01
زائرسرا اور زائرشہررضوی میں ہزاروں زائرین کے قیام کا انتظام
آستان قدس کے ادارہ اوقاف برائے خدمات زائرین کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت حرم مطہر سے وابستہ زائر سرا اور زائر شہر رضوی میں کم آمدنی والے اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے چھے ہزار زائرین کے قیام کی گنجائش موجود ہے

آستان نیوز کے مطابق آستان قدس کے ادارہ اوقاف برائے خدمات زائرین نے چھ ہزار بستروں کی گنجائش والے زائر سرا اور زائرشہر رضوی کی عمارتوں   میں چھے ہزار زائرین کے ٹھہرنے کا بند وبست کردیا  ہے    
  آستان قدس کے ادارہ اوقاف برائے خدمات زائرین  کے سربراہ حمزہ سپہریان نے زائر سرا کا دورہ کرنے کے موقع پر کہا  کہ زائرین امام رضا (ع) کی خدمات سے متعلق ہمارے ادارے کے پیش نظر یہ سب سے بڑا مسئلہ تھا کہ کس طرح مشہد میں ہم بہترین طریقے سے کم آمدنی والے زائرین کو ایک مناسب جگہ پر ٹہرا سکیں۔ 
انھوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے پھیلنے کے بعد ، حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کو مدنطر رکھتے ہوئے ہم نے زائر سرا، زائر شہر رضوی اور آستان قدس سے وابستہ دیگر زائرسراؤں میں زائرین کی میزبانی بہت محدود کردی تھی لیکن اب جبکہ  پورے   ملک میں ویکسینیشن لگانے کی مہم چل رہی ہے، تو ہمیں امید ہے کہ اس کے بعد عشرۂ کرامت اور گرمیوں کی چھٹی کے دوران ہم اور زیادہ زائرین کی پذیرائی کرسکیں گے  ۔ 

دوسرے مرحلے میں مزید 6 ہزار بستروں کی افزائش کی توقع
حمزہ سپہریان نے مزید بتایا کہ ہمارے ادارے کا ہدف یہ ہے کہ زائروں کے لئے زائرسرائےمشہد اور زائرشہر رضوی میں کل 20 ہزار بستروں کا بند وبست ہوجائے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 6 ہزار بستر کا بندوبست ہوچکا ہے اور ہمیں امید ہے کہ دوسرے مرحلے میں اس تعداد کو 12 ہزار تک بڑھا  دیں گے۔ 
 آستان قدس کے ادارہ اوقاف برائے خدمات زائرین کے  سربراہ کے مطابق اس منصوبے کو آستان قدس رضوی کو رقم اور وقف کی صورت وصول ہونے والی آمدنی کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ ایران میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے اہم منصوبوں میں سے  ہیں
کار خیر انجام دینے والوں کا تعاون
حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ نے بھی اس موقع پر   کہا : اس سلسلے میں آستان قدس رضوی کے تعاون کے پروگرام کے تحت ان آخری چند برسوں میں،   پہلی بار مشہد مقدس زیارت کے لئے آنے والے ایرانی زائروں کے لئے قیام کا امکان فراہم کیا جا سکا ہے۔ زائر سرا اور زائر شہر کا افتتاح اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔   
توکلی نے کہا کہ پچھلے سال کورونا کی وبا کے پھیلنے کے بعد کورونا سے متعلق بندشیں عائد ہوجانے کی وجہ سے  ، زائرین کی مشہد مقدس میں حاضری   کا امکان بے حد کم ہوگیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے محدود تعداد میں جو زائرین آئے تھے انھیں زائرین کی خدمات کے شعبے کی جانب سے تین شب و روز کے لئے مفت رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ 
حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ نے کم آمدنی والے زائرین کو سہولتیں مہیا کرنے کے سلسلے میں کہا کہ زائر سرا اور زائر شہر رضوی  کی دیکھ بھال کے اخراجات بہت زیادہ ہیں، اسی لئے کار مخیّر حضرات سامنے آئیں اور ہماری مدد کریں تاکہ ہم اس مفید اور گرانقدر کام کو جاری رکھ سکیں۔