حرم مطہر رضوی کے ’’کوثر‘‘ سیسٹم کی رونمائي
بدھ , 06/09/2021 - 12:35
حرم مطہر رضوی کے ’’کوثر‘‘ سیسٹم  کی رونمائي
آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے ’’کوثر‘‘ نامی جامع الیکٹرانیک سیسٹم کی رونمائي کر دی گئی

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کوثر جامع الیکٹرانیک  سیسٹم کی ویب سائٹ kouthar.razavi.ir  پر حرم مطہر رضوی کے مذہبی  ، تبلیغی و ثقافتی پروگراموں کی تفصیلی معلومات  کی فراہمی  کے علاوہ درخواست دہندگان کے ذریعہ مذہبی سرگرمیوں کے لئے درخواستیں پیش کرنے کا امکان بھی فراہم کیا گیا ہے اور سیسٹم کی توسیع کے ساتھ عوامی تنظیموں اور افراد کو حرم مطہر رضوی کے پروگراموں کو منعقد کرنے میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے گا۔
اگلے مرحلے میں کوثر سیسٹم اپنے مخاطبین کو مذہبی  پروگراموں کی نگرانی و جائزہ ،زیارتی گروپوں کے لئے پلاننگ اور شیخ طوسیؒ ہال میں نکاح پڑھوانے کے رجسٹریشن وغیرہ جیسی خدمات بھی فراہم کرے گا۔
حرم مطہر رضوی ثقافتی جہاد کے  اگلے محاذ پر  ہے 
حرم مطہر رضوی کے سربراہ اعلیٰ  محمد مہدی برادران نے کوثر  جامع سیسٹم کی تقریب رونمائی  کے موقع پر    کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارے دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہم پر ثقافتی یلغار کر رہے ہیں حرم مطہر رضوی اس ثقافتی جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور بھرپور کوشش کر رہا ہے تاکہ مختلف پروگراموں کے ذریعہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین و مجاورین کو علم و ایمان کے ہتھیاروں سے لیس کر سکے جس سے ان کے علم و معرفت میں اضافہ ہو۔
انہوں نے   کہا کہ دشمن اپنے اہداف و مقاصد تک پہنچنے کے لئے جدید ترین   ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے اور اگر ہم ضروری آلات سے لیس ہوئے بغیر  کسی جنگ  میں شریک ہوئے تو یقیناً  ہم نے اپنی ذمہ داری کو صحیح طرح سے انجام نہیں دیا، اس لئے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔

ورچوئل سرگرمیاں انجام دینے سے غافل نہیں ہونا چاہئے
امام رضا علیہ السلام  کے حرم مطہر کے سربراہ اعلی  مہدی  برادران نے کہا کہ انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن  ٹیکنالوجی کا استعمال اور ورچوئل خدمات کی فراہمی بہت زیادہ اہم ہے اس لئے اس موقع کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ 
انہوں نے مزید   کہا کہ اسی حوالے سے  ’’کوثر‘‘ سیسٹم   کا قیام     ایک اچھا اقدام ہے جسے آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کی کاوشوں سے شروع کیا گیا ہے اور اس سےحرم مطہر رضوی کی مجموعی سرگرمیوں اور زائرین کو مذہبی ،ثقافتی و تبلیغی خدمات فراہم کرنے میں اچھے اثرات اور نتائج سامنے آئیں گے ۔
حرم مطہر رضوی کے پروگراموں کے مخاطبین  سے  روابط قائم کرنے کے لئے پلیٹ فارم کی تشکیل
حرم مطہررضوی کے سربراہ اعلیٰ نے اس شعبہ کے تمام وسائل اور خدمات کی توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوثر‘‘ سیسٹم کا افتتاح پہلا قدم ہے ہمیں روابط قائم کرنے اور پورے سیسٹم کو جدید بنانے کی طر ف  قدم بڑھانا ہوگا   تاکہ ہمارے مخاطبین حرم کی تمام تبلیغی و ثقافتی خدمات جیسے مختلف پروگرام   ،تقاریر اور محافل جشن وغیرہ کے بارے میں اپنے نظریات اور تجاویز پیش کر سکیں   ۔ ان کا   کہنا تھا کہ اس دوطرفہ تعلقات و روابط اور صلاح و  مشوروں کے تبادلے سے معیار میں بھی بہتری آئے گی اور سامعین و ناظرین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔ 
آخر میں حرم مطہر رضوی  کے سربراہ اعلی مہدی  برادران نے اس نکتہ کی طرف بھی اشارہ کیا کہ  حرم کے متبرک مقامات کی سطح پر  ۶۰۰ خدمات انجام دی جا رہی ہیں جن میں سے بہت ساری خدمات کو ورچوئل طریقے سے پیش کیا جا سکتا ہے۔