’’فخرا‘‘ ویکسین کی پروڈکشن میں وزارت دفاع کے ساتھ آستان قدس کا تعاون
جمعرات , 06/10/2021 - 17:00
’’فخرا‘‘ ویکسین  کی  پروڈکشن میں وزارت  دفاع کے ساتھ آستان قدس کا تعاون
آئندہ دس روز میں فخرا کورونا ویکسین کی پروڈکشن لائن کا آستان قدس رضوی اور وزارت دفاع کے تعاون سے افتتاح کردیا جائے گا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے نائب متولی  مالک رحمتی نے   امام علی رضا علیہ السلام کے  ایام ولادت باسعادت  کی  تقریبات اور    پروگراموں کی تفصیلات  بتانے کے لئے  متعلق منعقدہ  ایک پریس کانفرنس  میں کہا کہ  گیارہ ذی القعدہ   فرزند رسول امام رضا علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایرانی  ویکسین  فخرا  کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیاجائے گا  یہ پروڈکشن وزارت دفاع اور آستان قدس کے  باہمی تعاون سے شروع ہوگی  اس تقریب میں ایران کے وزیردفاع بھی شریک ہوں گے 
 آستان قدس کے نائب  متولی نے کہا کہ ہم  امید کرتے ہیں کہ فخرا ویکسین کی وسیع پیمانے پر پروڈکشن کے لئے جو   مؤثر اقدام اٹھائے جا سکیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے  کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر پورے ایران میں ۲۲۰ علمی،مذہبی  اور سماجی جشن   اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔  
مالک رحمتی نے مزید  کہا کہ آستان قدس کے  تمام امور اور سرگرمیوں کی کارکردگی اوران کے مؤثر واقع ہونے پر سنجیدگی سے توجہ دی جارہی ہے،اس لئے عوام کو دی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا  ہمارے پیش نظر بہت ہی اہم موضوع ہے ۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے   کہا  کہ ضرورتمند افراد کی امداد کے لئے مشہد مقدس کے مضافات میں آستان قدس رضوی کی جانب سے  ۶ ہزار رہائشی پلاٹ  مفت میں دیئے گئے  ہیں۔