گم شدہ سامان کیسے پائيں ؟
پوشاک ، بیگ ، جوتے ، کاغذات ، پیسے ، موبائل فون ، گھڑی ، چشمہ ، زیورات سمیت دیگر اشیاء ان دفتروں میں درج کرائي جاتی ہيں اور پھر ایک بڑی جگہ میں ان اشیاء کو کچھ مدت کے لئے رکھا جاتا ہے ۔
زائرین اپنے گم شدہ سامان کے بارے میں مندرجہ ذیل مقام پر جاکر معلومات حاصل کر سکتے ہیں:
امام رضا علیہ السلام کے حرم کے مغربی حصے میں واقع ، بست شیخ طوسی ، صحن غدیر سے قبل ، مرکزی دفتر ۔
ٹیلی فون نمبر : 32002840-51-98+
ایمیل: AMANAT@AQRAZAVI.ORG
امام رضا علیہ السلام کے روضے کی انتظامیہ تمام زائرین کو یہ سفارش کرتی ہے کہ وہ مقدس حرم میں داخلے سے قبل ہی اپنے قیمتی سامان روضے کے دروازوں پر بنے امانت کے دفاتر میں جمع کرا دیں اور اس کی رسید لے لیں تاکہ زیارت کے بعد وہ رسید دکھا کر اپنا سامان واپس لے سکیں ۔
اگر کسی زائر کا کوئی سامان غائب ہو گيا ہو تو وہ ہر صحن اور ہر رواق میں گم شدہ اشیاء کے دفتر سے رجوع کرسکتا ہے جو چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے ۔ ان دفاتر میں ایک فارم دیا جائے گا جسے زائر کو بھرنا ہوتا ہے اس بعد حرم کی انتظامیہ اپنی کارروائي شروع کر دے گی ۔
حرم کے اندر چوری کی صورت میں زائرین ، وہاں تعینات پولیس دفتر کو اطلاع دے سکتے ہيں ۔
پولیس کا آفس امام حسن مجتبی صحن کے پاس ہے ۔
پولیس کا فون نمبر : 32256990-51-98+