گم شدہ افراد کو کیسے تلاش کریں ؟

جمعرات , 07/15/2021 - 13:54
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کے لئے وہاں داخل ہونے والے کچھ زائر دس لاکھ مربع میٹر پر محیط حرم مطہر میں زائرین کی بھیڑ کی وجہ سے راستہ بھول جاتے ہيں اور اپنے ساتھیوں سے الگ ہو جاتے ہيں جس کے بعد کچھ لوگوں کے لئے ایک دوسرے کو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ ایک دوسرے سے جدا ہونے والے زائروں کو پھر سے آسانی سے ایک دوسرے سے ملانے کے لئے حرم میں سات دفاتر بنائے ہیں گئے جو گم شدہ افراد کے معاملات دیکھتے ہیں

 یہ دفاتر  حرم کے مختلف صحنوں اور مقامات پر  جیسے  صحن انقلاب ، صحن آزادی ، صحن کوثر ، صحن پیامبر اعظم ، مسجد گوہر شاد، رواق دارالحجہ اور شیخ طوسی گیٹ کے پاس " گمشدہ افراد کو تلاش کرنے والے دفتر" یا "گم ہوجانے والے افراد کو تلاش کرلینے والے دفتر " جیسے ناموں سے موجود ہیں  اور ایک دفتر کا دیگر  دفاتر  سے رابطہ رہتا ہے ۔
    ان دفتروں کی ذمہ داری :
 تلاش کرنے والے لوگ : اگر کسی کا کوئي عزيز لاپتہ ہو گیا ہو تو وہ ان دفاتر سے رجوع کرکے ، گم شدہ فرد کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرتا ہے اور امام رضا علیہ السلام کے خدام ، گمشدہ زائر یا زائرہ کے  کوائف اورپہچان  کے مطابق اس کو تلاش کرتے ہيں ۔
گم شدہ لوگ : جو لوگ اپنے ساتھیوں سے الگ ہو گئے ہوں اور وہ انہيں نہيں مل رہے ہوں یا ان سے اپنے ہوٹل کا پتہ گم ہو گيا ہو اور ہوٹل واپسی ممکن نہ ہو تو وہ لوگ ان دفاتر سے رجوع کر سکتے ہيں جہاں ان سے ان کے ساتھیوں کی تفصیلات پوچھی جائيں گی اور اگر کوئي فون نمبر ہوگا تو وہ بھی لیا جائے اور پھر متعلقہ شخص کو تلاش کیا جائے گا اور اس دوران گم شدہ شخص کو ان دفاتر میں رکھا جائے گا ۔