امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان پر کیسے کھانا کھا سکتے ہیں ؟
امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان کے ذمہ دار ، ہر روز ، اعلی معیار کے سامان سے تقریبا پندرہ ہزار کھانے ، ایران کے بہترین باورچیوں سے پکواتے ہيں اور یہ کھانے دوپہر اور شام کو امام رضا علیہ السلام کے زائروں کے درمیان تقسیم کر دیئے جاتے ہيں۔ ہر دن الگ الگ کھانے پکتے ہیں ۔
مختلف ملکوں سے مشہد آنے والے زائر، امام رضا علیہ السلام کے حرم میں داخل ہونے کے بعد صحن غدیر اور رواق غدیر میں (اپلیکیشن رضوان ) کے شعبے سے رجوع کر سکتے ہيں ، جہاں ان کا پاسپورٹ اور ویزا دیکھے جانے کے بعد انہيں امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان کا کوپن مل جائے گا جسے وہ صحن غدیر میں واقع مہمان خانے میں دکھا کر ، کھانا لے سکتے ہيں ۔ یہ کھانا ہر زائر کو ایک سال میں ایک بار مل سکتا ہے ۔
اسی طرح اگر کوئي زائر امام رضا علیہ السلام کے روضے میں عطیہ دیتا ہے تو اسے بھی دسترخوان کے کچھ کوپن دیئے جاتے ہيں ۔