عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار شہید قاسم سلیمانیؒ کی دوسری برسی پرحرم امام رضا (ع) میں خصوصی پروگرام

منگل , 01/04/2022 - 7:56
عالم اسلام کے  عظیم سپہ سالار شہید قاسم سلیمانیؒ کی دوسری برسی پرحرم امام رضا (ع) میں خصوصی  پروگرام
عالم اسلام کے عظیم سپہ سالاراورسپاہ قدس کے کمانڈر جنرل شہید قاسم سلیمانی ؒ اوراعراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کےڈپٹی کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران میں جگہ جگہ  برسی کے پروگرام منعقد ہورہے ہيں  ۔ 
اسی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی امور کے شعبہ اردو کی جانب سے اردو زبان زائرین کے لئے شہید قاسم سلیمانیؒ  اورعراق کی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی پر ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئۓ  حرم رضوی کے فاطمیون ہال میں پروگرام منقعد کیا گیا  جس میں حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی   نے خطاب کرتے ہوئے شہید سلیمانی  کی زندگی کو اخلاص و عمل کا عملی نمونہ قرارد ہوئے کہا کہ شہید سلیمانیؒ ایک عالمی مجاہد تھے جو اپنے آپ کو کسی بھی سرحد تک محدود نہیں سمجھتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید سلیمانی ؒاور شہید ابومہدی المہندسؒ نے عراق سے داعش کے  خاتمے   اورمقدس مقامات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی نے شہید قاسم سلیمانیؒ اور شہید ابو مہدی المہندس کے یوم شہادت کو مقاومت واستقامت کا عالمی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانیؒ نے مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے فاطمیون اورزینبیون جیسے استقامتی گروہوں کو  تشکیل دیا  
واضح  ہے کہ عالم اسلام کے  عظیم سپہ سالار شہید قاسم سلیمانیؒ کو  3 جنوری 2020 کو دہشت گرد امریکی فوج نے ڈرون  اور میزائیلی  حملے میں بغداد ائیر پورٹ کے باہر شہید کردیا  تھا  وہ  عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد گئے  تھے   
اس دہشت گردانہ  حملے میں عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈ ابومہدی المہندس بھی شہید ہوئے تھے ۔ یہ دہشت گردانہ حملہ  اس وقت کے خبیث امریکی صدر ٹرمپ کے  براہ ر است حکم پر کیا گيا تھا 
شہید قاسم سلیمانیؒ کو ان کی وصیت کے مطابق ان کے آبائی شہر کرمان میں دفن کیا گیا۔