امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی اور تنزانیہ کی ویپاس آرگنائزیشن کے مابین مشترکہ علمی تعاون کا آغاز

بدھ , 07/27/2022 - 7:48
  امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی اور تنزانیہ کی ویپاس آرگنائزیشن کے مابین مشترکہ علمی تعاون کا آغاز
تنزانیہ کی پرائیوٹ آرگنائزیشن ویپاس کے عہدیداروں کے ایک وفد نے امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نزدیک سے اس یونیورسٹی کی علمی سرگرمیوں سے آشنا ہوا۔

تنزانیہ کی پرائیوٹ آرگنائزیشن ویپاس کے چیئرمین   حسن راجانی اور ٹرسٹی ممبر  مرتضیٰ پیار علی احمد سمیت اس آرگنائزیشن کے دیگر ممبران نے امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی  ) کا وزٹ کیا اور اس دوران ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں ویپاس   آرگنائزیشن کے چیئرمین نے تنزانیہ میں سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنزانیہ کے شیعہ اس آرگنائزیشن کی وسیع سرگرمیوں سے بہت زیادہ مستفید ہوتے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس آرگنائزیشن کےتحت تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں بہت زیادہ مساجد، مدارس،امام بارگاہ اور فلاحی مراکز خدمات انجام دے رہے ہیں ،ویپاس ٓرگنائزیشن کی سرپرستی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اگرچہ امریکہ،یورپ اور آسٹریلیا کی جانب سے ان طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لئے بہت ساری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ طلبا اسلامی جمہوریہ ایران جیسے ملک میں جو کہ شیعوں کا مرکز ہے تعلیم حاصل کریں۔ 
اس نشست میں  امام رضا(ع) بین الاقوامی  یونیورسٹی کے عہدیداروں نے یونیورسٹی کی  تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں اور غیرملکی طلبا کی تعداد اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل غیرملکی طلباء کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی۔ 
اجلاس کے اختتام پر مشترکہ مفاہمتی نوٹ لکھی گئی جس کے تحت امام رضا(ع) بین الاقوامی  یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبا کا انتخاب کیا جائے گا،اس کے علاوہ طے پایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  کی ثقافتی مشاورت سے تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں فارسی زبان کی تعلیم  اور تدریس کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔